اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نوازشریف کوان کے صاحبزادے حسین نوازنے 2017میں بیرون ملک سے 23کروڑروپے بھیجے ہیں ۔یہ انکشاف نجی ٹی وی کے معروف اینکرشاہزیب خانزادہ نے کیاہے ۔انہوں نے کہا کہ حسین نوازنے رواں سال وزیراعظم نوازشریف کو23کروڑروپے بیرون ملک سے بھیجے ہیں ۔شاہزیب خانزادہ نے بتایاکہ
گزشتہ چارسال میں وزیراعظم نوازشریف کوانکے صاحبزادے حسین نوازنے 88کروڑبھیج چکے ہیں ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں جب پاناماکیس کی سماعت ہورہی تھی اس وقت بھی معززجج نے سوال اٹھایاتھاکہ حسین نواز تحفے میں رقوم کی صورت میںتحائف صرف اپنے والد کوہی کیوں بھیجتے ہیں ۔واضح رہے کہ اس معاملے کی تحقیقات اب جے آئی ٹی کرے گی ۔