ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان بھی نوازشریف کے نقش قدم پر چل پڑے،حیرت انگیز کام کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی اہلیت سے متعلق سے کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف نے نیازی سروسز لمیٹڈ کے اکاؤنٹس کی تفصیلات اور عمران خان کے دوست راشد خان کا بیان حلفی بھی سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا۔ عمران خان کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب میں لندن فلیٹ سے متعلق خریدو فروخت کے معاہدے کا بیان حلفی بھی شامل ہے۔

عمران خان کے بیان حلفی کے مطابق 1981 سے 1992 تک کرکٹ ان کا ذریعہ آمدن تھا۔ 1971 سے 1976 تک کرکٹ کلب ورسٹی شائر کے ساتھ معاہدہ رہا۔راشد علی خان عمران خان کے قریبی دوست ہیں۔ راشد علی خان نے کہا کہ میں ایک بین الاقوامی بینکرہوں اورعمران خان میرے گزشتہ 23سال سے دوست ہیں ۔انہوں نے اپنے بیان حلفی میں بتایاکہ بنی گالہ کی جائیدادکامیں نے معاہدہ کرایاتھا۔راشدعلی خان نے کہاکہ عمران خان جمائما کو پاکستان میں سیٹل کرنا چاہتے تھے لیکن جمائما نے پاکستان میں رہنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان جمائما کو سیٹل کرنے کے لیے لندن فلیٹس بیچ کرپاکستان میں بنی گالہ ہی میں 300 کینال زمین خریدنا چاہتے تھے۔لندن فلیٹس فروخت نہ ہونے کی وجہ سے عمران خان کو جمائما سے رقم ادھار لینا پڑی۔ راشد علی خان نے بتایا کہ جمائما خان نے میرے سٹی بنک اکاؤنٹ میں امریکی ڈالرز منتقل کیےجس کامجھے مکمل طورپرعلم ہے ۔انہوں نے بتایاکہ جمائما خان نے طلاق کے بعد بنی گالہ کی جائیداد رکھنے سے انکار کر دیا۔ اور بنی گالہ کی جائیداد عمران خان کو واپس کر دی۔ بیان حلفی میں عمران خان نے کہا کہ لندن فلیٹ فروخت کرتے وقت وہ وہاں کے رہائشی نہیں تھے ا س لیے ٹیکس ادا نہیں کیا۔1995میں جمائمہ سے شادی کی تھی، برطانوی قانون کے تحت طلاق کے وقت مشترکہ اثاثے برابری کی بنیاد پرتقسیم ہوتے ہیں

جبکہ شرعی قانون کے تحت سابقہ شوہر ،سابقہ اہلیہ کے اثاثوں پرحق نہیں رکھتا۔عمران خان کے مطابق جمائما سے طلاق کے بعد انہوں نے سابقہ اہلیہ سے اثاثے لینے سے انکارکر دیا تھا۔جمائما نے بنی گالہ کی جائیداد اپنے اور بچوں کے لیے لی تھی۔ الیکشن 2002 میں انہوں نے کاغذات نامزدگی میں 65 لاکھ ایڈوانس ٹیکس ظاہر کیا۔عمران خان نے اپنے بیان حلفی میں مزیدبتایاہے کہ2002 سے مجھ پر شریف خاندان کی جانب سے یہودی لابی سے متعلق الزمات عائد کیے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے جمائما دونوں بچوں کو لے کر لندن واپس چلی گئیں۔ اپنی شادی کو ناکامی سے بچانے کے لیے میں بھی مسلسل لندن جاتا رہا تا کہ انہیں واپس پاکستان آنے کے لیے رضامند کرسکوں۔بیان حلفی کے طابق 2002 میں لندن فلیٹ کی فروخت کے معاہدے کے بعد رقم اقساط میں ادا کی جبکہ جمائما کی طرف سے لی گئی ادھار رقم فلیٹ کی فروخت کے بعد واپس کی۔ راشد علی خان قریبی دوست ہے جس نے جمائما سے لی گئی رقم ڈالرز کی صورت میں نجی بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی۔عمران خان نے اپنے بیان حلفی میں مزید کہا ہے کہ میں نے معاہدے کے تحت بینک کے ذریعے 5 لاکھ 62 ہزار 415پاؤنڈز جمائما کو منتقل کیے۔

لندن فلیٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم پاکستان لائی گئی جبکہ ایک لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ زبچوں کی رہائش کے خرچ کے طور پر استعمال کیےگئے۔عمران خان نے مزید کیا کہ جمائما سے علیحدگی تکلیف دہ تھی۔ ہم دونوں کی طلاق کے بعد بھی ان اچھے تعلقات رہے، 1992 میں کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد کمنٹری ،لیکچرز اورکتابوں کی آمدنی سے اضروریات پوری کیں۔ بطور چیئرمین واضح کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کے اکاؤنٹس درست ہیں۔ غیر ملکی آڈٹ سرٹیفکیٹس سچائی ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…