منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

تنخواہوں میں مزید اضافہ،پنجاب میں بھی بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 23  مئی‬‮  2017 |

لاہور( آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں صحافیوں کی تنخواہوں کی ادائیگی ،میڈیکل الاؤ نس اور اوقات کار کا پابندکرنے کے قرار داد متفقہ طورپر منظور کرلی گئی جبکہ غیر سرکاری ارکان عطائی معالجوں کے خلاف اور بہاولپور میں وکٹوریہ ہسپتال کے درمیان پل بنانے کی قرادادیں بھی منظور کرلی گئی‘ پانچ قرادادیں منظور نہ ہو سکیں ‘اراکین اسمبلی نے ایک بار پھر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا

جس پر سپیکر نے تمام جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو جلد سفارشات مکمل کرنے کی ہدایات جا ری کردی‘ حکومتی رکن عظمیٰ بخاری نے واک آؤٹ ختم کردیا‘تنخواہوں میں اضافے کے خلاف میاں اسلم اقبال کا واک آؤٹ شروع،سیدوسیم اختر کی قرار داد منظور نہ کرنے پر بھی واک آؤٹجبکہ وقفہ سوالات میں رکن اسمبلی ملک ارشد ایڈووکیٹ نے کہا محکمہ جنگلات اپنی زمین لیز پر نہیں دیتا تو کیا قبضے پر دیتاجواب میں پارلیمانی سیکرٹری نے کہا آپ نشاندہی کریں ہم زمین واگزار کرائیں گے جس پر ملک ارشد نے کہا میں کسی کانام بتا کرخود کشی نہیں کرنا چاہتا میں نے اگلا الیکشن لڑنا ہے۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس معمول کے مطابق ایک گھنٹہ بائیس منٹ تاخیر سے سپیکر رانا محمد اقبال کی زیر صدارت شروع ہوا۔اسمبلی کے ایجنڈے پر محکمہ آبپاشی اور محکمہ جنگلات کے متعلق سوالوں کے جواب وزیر آبپاشی امانت اللہ شادی خیل اور پارلیمانی سیکر ٹری فدا حسین نے دےئے۔صحافیوں کے حق میں قراداد صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پیش کی ۔قرار داد میں کہا گیا یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پر نٹ میڈیا میں نافذ نیوز پیپر ز ایمپلائز ایکٹ کی طرز پر صحافیوں اور کارکنوں کیلئے سروس سٹریکچر تشکیل دیا جائے۔جس میں ان کی تنخواہوں ،اوقات کار،میڈیکل الاؤنس سمیت تمام مراعات کا پابند کیا جائے ۔میڈیا ہاؤسز کی جانب سے ورکنگ صحافیوں کو نوکریوں سے

نکالنے اور تنخواہوں کی عدم ادائیگی صحافت جیسے مقدس پیشے کی توہین ہے۔ایسے حالات میں مثبت صحافت کا تصور نا ممکن ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے جن اداروں نے صحافیوں کی ادائیگیاں اور بقایا جات ادا نہیں کیے وہ فوری طور پر ادا کریں۔یہ فیملیوں کے ساتھ زیادتی ہے جن صحافیوں کو نوکریوں سے نکالا گیا ہے ان کو فوری بحال کیاجائے۔غیر سرکاری ارکان کی قرار دادوں میں پی ٹی آئی کی رکن شنیلہ روت کی قرار داد عطائی معالجوں کے خلاف مزید ٹھوس اقدامات کیے جائیں اور نگہت شیخ نے بہاولپور میں سرکلر روڈ ادویات مارکیٹ اور وکٹوریہ ہسپتال کے درمیان پل بنانے کی قرار دادیں منظور کرلی گئی۔قبل ازریں وقفہ سوالات کے دوران وزیر آبپاشی امانت اللہ شادی خیل نے کہا پنجاب حکومت نے سو سالہ پرانے نہری نظام کومزید بہتر کرنے اور کم لاگت سے تعمیر و مرمت کرنے کیلئے پیڈا نظام بنا لیا ہے۔جس میں کسانوں کی فیصلہ سازی میں شمولیت کو لازمی قرار دیا ہے۔حکومتی اراکین اسمبلی نے ایک بار پھر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

حکومتی خاتون رکن ڈاکٹر فرزانہ نذیر نے کہا کے پی کے اور سندھ میں سب سے زیادہ اراکین اسمبلی تنخواہیں لے رہے ہیں جبکہ پنجاب کے اراکین کی تنخواہیں سب سے کم ہیں ہمارے ساتھ ایسا ناروا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔اس کے جواب میں وزیر قانون نے کہا حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہر سال بجٹ کے موقعہ پر دیگر ملازمین کی طرح اسمبلی ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا وزیر اعلیٰ نے اس کی منظور دے دی ہے جبکہ حکومتی اراکین اسمبلی اس فیصلے کو مستر کردیا۔سپیکر رانا محمد اقبال نے کہا تمام سیاسی جماعتوں کیپارلیمانی لیڈرز سے مشاورت کی جائے اور اس معاملے کو جلد از جلد حل کیاجائے۔اسمبلی کا ایجنڈامکمل ہونے پر سپیکر نے اجلاس آج صبح دس بجے تک ملتوی کردیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…