پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

کم عمری میں میرے ساتھ کیا ہو اتھا ؟ پرینیتی چوپڑا نے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 24  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے ۔بالی ووڈ میں کئی اداکارائیں   جنسی طور پر ہراساں کیے جانے اعتراف کرچکی ہیں  جس میں سونم کپوربھی شامل ہیں

اب ایک اور اداکارہ نے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرکے بھارت میں حوس کے پجاریوں کو بے نقاب کیا ہے۔بالی ووڈ  کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کی کزن اور اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے  ممبئی میں ’’ویمن سیلف ڈیفنس گریجویشن ڈے‘‘ کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے بچپن میں جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا انکشاف کیا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ  مجھے اسکول جانے سے ڈر لگتا تھا جس کی اصل وجہ پڑھائی نہیں بلکہ راستے میں لڑکوں کی چھیڑخانی تھی جب کہ غربت کی وجہ سے بس یا گاڑی کی بجائے سائیکل کے ذریعے اسکول جاتی تھی اور راستے میں لڑکے  نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کرتے جس سے انتہائی خوف زدہ ہوجاتی تھی۔پرینیتی کا کہنا تھا کہ  والدین سے  شکایت کے باوجود بھی روزاسی عمل سے گزرنا پڑتا تھا جس کے باعث اپنے والدین سے نفرت ہوگئی تھی لیکن شاید  ان کا یہ عمل مجھے مضبوط بنانے  کے لیے تھا۔واضح رہے کہ  اداکارہ پرینیتی چوپڑا نئی آنے والی فلم’’گول مال اگین‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

موضوعات:



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…