منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ن لیگ کے اہم رہنما نے عمران خان کو الیکشن میں مقابلے کا چیلنج دیدیا

datetime 14  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا چیلنج دیدیا۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ این اے 55اور 56 سے پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ قیادت ہی کریگی،مجھے ٹکٹ نہ بھی ملا تو نواز شریف کا کارکن ہی رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے اگر کرپشن نہیں کی تو ہزاروں کنال کا فارم ہاؤس کہاں سے بنایا،

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کی الزام تراشیوں پر انہیں 10 ارب کا لیگل نوٹس بھیجوں گا۔حنیف عباسی نے کہاکہ شیخ رشید لوگوں پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں مگر دنیا کو یہ کیوں نہیں بتاتے کہ بغیر کرپشن کے ہزاروں کنال پر محیط فارم ہاؤس کیسے بنایا ؟لال مسجد کی بچیوں نے شیخ رشید کے کردار کا پول کیوں کھولا تھا؟شیخ رشید اور عمران خان کی گالیوں کا جواب گدی سے زبان کھینچ کر دے سکتے ہیں مگر ہم سیاسی طور پر مقابلے کے حامی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعلیٰ چین میں ن لیگ کی قیادت کے ساتھ ایک ٹیبل پر چائے پی رہا ہے اور عمران خان ہمیں برا بھلا کہنے میں مصروف ہے، اب یہ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی بھی نواز شریف کو وزیر اعظم مان چکی ہے ۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے مجھے ایفی ڈرین اور قتل کے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی۔نہوں نے کہا کہ عمران خان کا وزیر اعلیٰ چین میں ن لیگ کی قیادت کے ساتھ ایک ٹیبل پر چائے پی رہا ہے اور عمران خان ہمیں برا بھلا کہنے میں مصروف ہے، اب یہ ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی بھی نواز شریف کو وزیر اعظم مان چکی ہے ۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے مجھے ایفی ڈرین اور قتل کے مقدمے میں پھنسانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید راولپنڈی میں کسی شہری کے دکھ درد میں شامل نہیں ہوتے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…