لاہور( این این آئی )سیاسی حریفوں کی ایک میز پر کھانا کھاتے ہوئے تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں ۔ حکمران جماعت (ن) لیگ اور پی ٹی آئی سیاست میں ایک دوسرے کے مد مقابل اور سخت حریف سمجھتے جاتے ہیں
چین کے دورے پر گئے ہوئے خیبر پختوانخواہ کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی وفاقی وزراء احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق کیساتھ ایک ہی میز پر خوشگوار موڈ میں کھانا کھاتے ہوئے تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ جس طرح دونوں جماعتوں کے رہنما بیرون ملک خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں کیا پاکستان میں بھی ایسا ممکن ہو سکتا ہے؟۔ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں کو پاکستان کی ترقی او رخوشحالی کیلئے اس تصویر کو اپنے لئے رول ماڈل بنانا چاہیے ۔