بدھ‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2025 

شکر کی عادت

datetime 10  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

زندگی غم و خوشی سے عبارت ہے ایک مومن کے لیے ہر حالت میں جنت ہے کہ خوشی پر شکر ادا کرتاہے اگر غم پہنچے تو صبر کرتاہے اور صبر و شکر دونوں کی جزا جنت ہے۔ ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے کہ میری نعمتوں اور راحتوں میں اضافہ ہو اور اس کے لیے تدابیر میں لگا رہتاہے۔ نعمتوں میں اضافہ کا ایک دینی راستہ یہ بھی ہے کہ موجود نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی عادت بنالی جائے۔

اہل تجربہ کا کہنا ہے کہ یہی دینی راستہ ہی حقیقی راستہ ہے۔ حضرت عارف ربانی حاجی محمد شریف صاحب (خلیفہ حکیم الامت حضرت تھانویؒ ) کے بڑے بڑے آپریشن ہوئے اور تکالیف آئیں لیکن آپ کی زبان مبارک سے یہی سننے میں آتا تھا کہ ’’میں نے تو کبھی کوئی تکلیف دیکھی ہی نہیں‘‘۔حضرت والا کی بیٹھک برلب سڑک تھی آپ دن کا اکثر وقت اسی میں گزارتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہاں سڑک سے کسی ریڑھی والے یا جھاڑو والے کو گزرتے دیکھتا ہوں تو اپنے آپ کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ یہ بھی تو ممکن تھا کہ یہ ریڑھی یا جھاڑو تیرے ہاتھ میں ہوتا اور یہ شخص تیری جگہ بیٹھا ہوتا تو تو کیا کر سکتا تھا یہ تو اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے تجھے یہاں بٹھایا ہوا ہے اور تجھے بادشاہی دے دی ہے اور فرماتے کہ شکر سے اللہ کے سامنے اس وقت ہاتھ جڑ جاتے ہیں اور اس طرح خوب شکر کی توفیق ہوتی ہے۔ایک دفعہ حضرت مولانا مسیح اللہ صاحبؒ کی خدمت میں حاضری ہوئی ایک صاحب حضرت کے پاس پہنچ گئے جن کے دماغ میں خلل تھا اور انہوں نے کچھ ایسی حرکتیں شروع کر دیں جس کی وجہ سے حضرت کی طبیعت پر گرانی ہوئی اس وقت حضرت والا انتہائی موثر انداز میں بار بار یہ فرمارہے تھے۔ ’’دیکھا دماغ کا صحیح ہونا کتنی بڑی نعمت ہے‘‘۔سچ ہے کہ آدمی جتنا بھی معزز ہو اگر دماغ کا ایک معمولی پیچ بھی ڈھیلا ہو جائے تو ساری عزت جاتی رہتی ہے۔

یہاں تک کہ وہ پاگلے خانے بھجوا دیا جاتا ہے‘‘ واقعی دماغ کا صحیح ہونا بہت بڑی نعمت ہے۔ایک دفعہ نشتر ہسپتال میں ایک مریض کو دیکھا اس کے دونوں پاؤں کے ساتھ وزن باندھ کر کھینچا ہواتھا جس سے وہ بالکل حرکت نہیں کر سکتا تھا جب صرف ایک پاؤں کھول دیاگیا تو وہ بہت خوش ہوا جیسے کے عید کا دن ہے۔ حالانکہ اس سے اب وہ معمولی حرکت کر سکتاتھا لیکن اس پر بھی اس کی خوشی کی انتہا نہ تھی۔

ہمارے ایک بزرگ ہیں ایک دفعہ ان کابچہ گم ہوگیا، ایک صاحب نے پوچھا کہ جناب بچہ مل گیا ہے؟ فرمایا جی ہاں مل گیا ہے اورفرمایا: بھئی! اب معلوم ہواکہ بچوں کا گم نہ ہونا بھی کتنی بڑی نعمت ہے۔ایک بزرگ نے ایک بادشاہ سے پوچھااگرتمہیں پیاس لگی ہوئی ہو اور پانی نہ ملے تو ایک گلاس پانی کی کیا قیمت دو گے۔ بادشاہ نے کہا آدھی سلطنت دے دوں گا، بزرگ نے پھر پوچھا اگر پانی پینے کے بعد پیشاب رک جائے تو کیاکرو گے،

بادشاہ نے کہا آدھی بادشاہت دے دوں گا۔تو بزرگ نے فرمایا تمہاری بادشاہی کی قیمت ہی ایک گلاس پانی ہے۔ حضرت مولانا مفتی اعظم محمد شفیع صاحبؒ کے حالات میں لکھا ہے کہ صاحب زادی نے آ کر شکایت کی کہ ابا جان دانت میں تکلیف ہے اور کافی بے چینی ہے۔ شروع بچپن میں دانت کی تکلیفیں اٹھائیں اور اب اس عمر کو پہنچ گئے اب بھی یہ تکلیفیں پیش آ رہی ہیں یہ سن کر حضرت مفتی صاحب کاچہرہ متغیر ہو گیااور ارشاد فرمایا: کہ صاحبزادی! درمیان کا اتنا طویل عرصہ اس سے جو فائدہ اٹھایا اس کا کیا شکر کر لیاہے۔

حقیقت یہی ہے اگر ان نعمتوں کا استحضار اور شکر کیاجائے تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پریشانی قریب آئے۔یہ ہے سکون کا ایک نسخہ کہ ہر وقت نعمتوں کے شکر سے زبان تر رہنی چاہیے پھر دیکھیں کس طرح سکون نہیں ملتا۔ ایک اللہ والے کے پاس ایک شخص آیا کہ حضرت بہت پریشان ہوں بہت پیرشان وہ بزرگ فرمانے لگے۔ کیا تجھے یہی پریشانی ہے کہ اللہ پاک تیری مرضی کے مطابق کیوں نہیں چلتے؟ ارے اللہ کے بندے! یہ اللہ پاک کاحق ہے کہ تو ان کی مرضی کے مطابق چلے۔اللہ پاک ہمیں اپنی نعمتوں کا شکر کرنے اور اپنی رضا پر راضی رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



احسن اقبال کر سکتے ہیں


ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…