لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) رمضان المبارک کا چاند ملک بھرمیں واضح طور پر 30 شعبان المعظم بمطابق 27 مئی کو نظر آنے کا قوی امکان،یکم رمضان 28مئی کو ہوسکتا ہے،ماہر ین فلکیات کی پیشگوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ماہرین فلکیات نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا چاند ملک بھر میں
واضح طور پر 30شعبان المعظم بمطابق 27مئی کو نظر آئے گا اور یکم رمضان 28کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں جبکہ خطے کے دیگر ممالک بنگلہ دیش، بھارت اور ایران میں بھی جمعہ کو چاند کی رویت کا کوئی امکان نہیں ۔ ماہرین فلکیات کے مطابق سعودی عرب میں ہفتہ کو یکم رمضان ہو سکتا ہے ۔