منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

کراچی آپریشن مشاورت سے کیا گیا،نوازشریف

datetime 20  مارچ‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں محمد نوا زشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو دہشت گردی اور توانائی بحران کے چیلنج کا سامنا ہے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں کراچی میں آپریشن تمام جماعتوں کی مشاورت سے کیا گیا ہے ۔ ٹارگٹ آپریشن سے کراچی میں جرائم کی شرح میں کمی آئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز سرگودھا سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سنبھالتے ہی پہاڑ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا ۔ محدود وسائل کے باوجود چیلنجز پر قابو پانے کی پوری کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں مسائل حل کرنے کا شدت سے احساس اور ادراک ہے نیک نیتی اور خلوص نیت سے کام کیا جائے تو کامیابی قدم چومتی ہے ۔ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے دو سال میں اہم اہداف حاصل کئے ۔ انہوں نے کہا کہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے اقتصادی ترقی پر توجہ دے رہے ہیں ۔

مزید پڑھئے:گوگل نے ’’گو نواز گو‘‘ آن لائن گیم متعارف کرادیا

پوری قوم کو ملک کی معاشی ترقی کے لئے کردار ادا کرنا چاہئے ۔ ملک کی معیشت میں ترقی پاکستان کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ دو سال میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے اور کئی مسائل کو حل کیا جا چکا ہے انہوں نے کہا کہ سیاستدان ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کریں ۔ جمہوریت کی مضبوطی سے ہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو سکتا ہے ۔ جمہوری طریقے سے انتقال اقتدار سے جمہوریت مضبوط ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے تمام معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی کوشش کی ہے طالبان سے بھی مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے کی کوشش کی ۔

مزید پڑھئے:شرافت سے بھی بے تحاشہ کمائی ممکن ہے

مذاکرات کی ناکامی کے بعد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا ہے ۔ ضرب عضب سے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے اور کراچی کے شہریوں نے ازخود تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہ اکہ شہر قائد سمیت پورے ملک میں امن کے لئے امن کے لئے پرعزم ہیں اور پاکستان کو پرامن ملک بنا کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت نے دو سال میں اہم اہداف حاصل کئے ہیں اور دوسال میں حکو مت کے خلاف کرپشن کا ایک بھی الزام سامنے نہیں آیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…