گوگل ایپ اسٹور پر ’’گو نواز گو‘‘ کے نام سے ایک نیا گیم متعارف کروایا گیا ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ہاتھ میں بلّاپکڑے مختلف کنٹینروں اورخاردار جھاڑیوں سے گزرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کو پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں۔اس گیم کے ساتھ درج تفصیلات کے مطابق’وزیراعظم نوازشریف اپنے اوراپنے عہدے کے دفاع کے لیے عمران خان سے بچنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔گیم میں عمران خان، وزیراعظم نواز شریف کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، جبکہ پس منظر میں اسلام آباد کے ریڈ زون کے مناظر،عمارتیں اوردھرنے کے شرکانظر آرہے ہیں۔وزیراعظم نوازشریف کے کردارکوبچانے کے لیے اسے کنٹینرز، خاردار تاروں اوردیگر رکاوٹوں سے جمپ کروانا ہوتا ہے اور زیادہ اسکور کرنے کے لیے سکے جمع کیے جاتے ہیں۔ ڈیولپرزکاکہنا ہے کہ اس گیم کے 50 لیولزہیں اور جب کھیلنے والے ایک مخصوص فاصلہ طے کرلیتے ہیں تو اس طرح ان کے لیے نیا لیول’اَن لاک’ ہوجاتا ہے۔سیاست اور حالاتِ حاضرہ سے متاثر ہوکربنائے جانے والے آن لائن گیمز نے اْس وقت مقبولیت حاصل کی جب مشہور گیم ‘اینگری برڈز’ سے متاثر ہوکر ‘اینگری عمران’ اور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑپھوڑ کر نے والے مرکزی کردارگلو بٹ پر گیم بنایا گیا۔’گو نواز گو’کی اپنی فعالیت اورگرافکس کے اعتبار سے کوالٹی اتنی اچھی نہیں ہے، تاہم اسے صارفین کی جانب سے اچھا ردِ عمل مل رہا ہے۔
گوگل نے ’’گو نواز گو‘‘ آن لائن گیم متعارف کرادیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
نجی ٹی وی کی اینکر نے اپنے شوہر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروا دیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم
-
اسلام آباد ؛شاہین چوک پر فائرنگ، بیچ بچاؤ کرانے والے پاک فضائیہ کے گروپ کیپٹن شہید
-
صرف سرکاری ریٹ پر زمین کا معاوضہ مقرر نہیں کیا جاسکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ



















































