جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

سونونگم کا اذان مخالف بیان! عرفان خان نے اچانک ایسی بات کہہ دی جس کی کسی کو بھی امید نہ تھی

datetime 4  مئی‬‮  2017 |

ممبئی (این این آئی) بھارتی اداکار عرفان خان نے کہا ہے کہ سونو نگم کے معاملے میں بولنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔یاد رہے کہ حال ہی میں اذان کے حوالے سے گلوکار سونو نگم کے بیانات سے ملک میں ایک تنازع اٹھ گیا تھا۔عرفان خان کا کہنا تھا کہ میں اس معاملے پر بات اس لیے نہیں کرنا چاہتا کیونکہ مجھے نہیں پتہ کہ یہ کس طرح پیش کرے گا۔ مجھے ایک پلیٹ فارم دو جہاں اس معاملے پر بحث ہو سکے پھر میں اپنے

خیالات سامنے رکھوں گا۔ مجھے پتا نہیں ہے سونو نگم نے کیا کہا ہے اور ان کی بات کو کیسے پیش کیا گیا ہے تو اس معاملے پر بات کرنا خطرے سے خالی نہیں ہے۔ان کا خیال ہے کہ کسی دوسرے کی طرف سے بتایا گیا مذہب کوئی مذہب نہیں ہوتا اور جو ایمان لائے وہ صرف اپنی تسلی کے لیے مانتے ہیں۔عرفان خان کا کہنا تھا کہ ہر مذہب میں موت کے بعد کی کہانی بتائی گئی ہے اور ہر مذہبی شخص کو لگتا ہے کہ اس کے مذہب نے صحیح کہا ہے تو دیکھ لیجیے دنیا کتنے بڑے بہکاوے میں جی رہی ہے۔’’لائف آف پائی‘‘،’’انفرنو‘‘، ’’دی امیزنگ سائڈر مین‘‘ جیسی ہالی وڈ فلموں میں کام کرنے والے عرفان خان کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ فلموں میں بالی وڈ فلموں کے مقابلے پیسے کم ملتے ہیں۔عرفان کہتے ہیں، ’جب تک آپ بڑے سٹوڈیو کی فلم یا اہم کردار نہیں کرتے آپ کو پیسے کم ملتے ہیں۔اپنی آنے والی فلم’’ہندی میڈیم‘‘ کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ لوگوں کی ذہنیت ہے کہ انگریزی بولنے والے اعلیٰ درجے کے ہوتے ہیں اور جو انگریزی زبان مناسب طریقے سے نہیں بول پاتے ہیں، اس کو ہم کم تر دیکھتے ہیں۔ جتنے بھی سپر سٹار ہیں انھیں ہندی آتی ہے۔اس فلم میں دکھایا گیا ہے کہ بھارت میں ہندی زبان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ساتھ ساتھ کس طرح سے قومی زبان

ہندی اپنا احترام انگریزی زبان کے سامنے کھوتی جا رہی ہے-اس فلم میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر عرفان خان کی بیوی کا کردار ادا کر رہی ہیں۔عرفان نے تصدیق کی ہے کہ صبا فلم پروموشن کے لیے بھارت آئیں گی اور انھوں نے ویزے کے لیے درخواست دی ہے۔ہدایت کار ساکیت چودھری کی فلم’’ہندی میڈیم‘‘ 12 مئی کو ریلیز ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…