بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹرمپ نے ایران کو سرپرائز دیدیا،انتہائی تشویشناک اعلان

datetime 30  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدہ ہمارے مفادات کے خلاف ہے کیونکہ یہ امریکی معیشت پر منفی اثر ڈال رہا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق اپنی صدارت کے 100 دن مکمل ہونے پر پنسلوینیا کے شہر ہیرسبرگ کے ایک بڑے اسٹیڈیم میں انھوں نے

ایک ریلی سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے والے معاہدے منسوخ کر دیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باراک اوباما انتظامیہ نے بڑے پیمانے پر فسادی وراثت ہمارے حوالے کی ہے۔انہوں نے اپنی حکومت کے ابتدائی ایام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے پہلے سو دن بہت زبردست اور نتیجہ خیز ثابت ہوئے ہیں۔ ہم آنے والے بڑے معرکوں میں بھی کامیاب ہو جائیں گے۔صدر اوباما کے دور حکومت کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سابقہ حکومت نے ملکی سرحدوں کے دفاع سے اھمال برتا اور فوج دوسرے ملک بھیجی جاتی رہی۔ اس تساہل کے باعث ہزاروں غیر قانونی تارکین وطن ہمارے ملک آ بسے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے سرحدی کنڑول اور سیکیورٹی کے معاملے میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنے حامیوں کے پرجوش نعروں میں اعلان کیا کہ کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر دیوار تعمیر کریں گے۔ دنیا کو ہمارا پیغام مل چکا ہے کہ ہم اپنی سرحدی پار کرنے والوں کو ٹھنڈے پیٹوں برداشت نہیں کریں گے۔ انہیں گرفتار کر لیں گے۔ملکی سیاست اور حالات کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہم نے امریکا کی کم گشتہ معراج لوٹانے کے لئے پہلے سو دنوں میں بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ہمارے سو دنوں میں بڑے بڑے فقید المثال فیصلے کئے گئے۔ میں نے صدر ٹرومین کے دور سے بھی زیادہ انتظامی فیصلوں اپنے 100 دنوں کی حکومت میں اٹھائے ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قوانین کے 29 مسودوں پر دستخط کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ میں نے امریکیوں کی ملازمت کی راہ میں حائل رکاوٹیں ختم کر دی ہیں۔ میں نے چند مہینوں کے اندر ایک لاکھ ملازمتیں پیدا کیں۔ اسی تناظر میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم امریکیوں سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس موقع پر میڈیا اور امریکی اخبارات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ لوگ حقائق توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں۔شمالی کوریا کے ساتھ جاری محاذ آرائی کا ذکر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے سے نپٹنے کے لئے چین ہمارا ساتھ دے رہا ہے۔ریلی کے مقام پر دس ہزار لوگوں گنجائش تھی۔ شرکا ریلی نے صدر کا استقبال کرتے ہوئے انتخابی مہم کی طرز پر یو ایس اے، یو ایس اے کے نعرے لگائے۔ صدر کی تقریر سے قبل اجتماع میں موجود ایک شخص نے احتجاج کیا، اس پر صدر نے کہا کہ “اسے یہاں سے باہر نکالو” جس پر ریلی کے شرکا نے پھر بھرپور نعرے لگائے۔یاد رہے کہ جس وقت یہ تقریب جاری تھی اسی وقت واشنگٹن میں وائٹ ہاوس کے نامہ نگاروں کا سالانہ عشائیہ بھی منعقد تھا اور صدر نے اس میں شرکت نہ کرنے پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…