ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی حکومت نے ملک میں سیاحت کے فروغ اورآمدنی میں اضافے کےلئے دنیابھرکے سیاحوں کوخصوصی ویزے جاری کرنے کااعلان کردیاہے ۔ایک عرب ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی عرب کے محکمہ صحت کے سربراہ شہزادہ سلطان بن سلمان نے بتایاکہ سعودی عرب نےرواں مالی سال میں سیاحت کے فر وغ کےلئے 7.2ارب ر یال کی کثیررقم مختص کی ہے۔
انہوں نے مزیدبتایا کہ گزشتہ سال 2016میں دس لاکھ غیرملکی سیاحوں کوویزے جاری کئے گئے جس سے سعودی حکومت کوتخمینے سےزیادہ آمدن ہوئی جس کی وجہ سے اب سیاحوں کوخصوصی ویزے جاری کئے جائیں گے جس کے تحت سیاحوں کو دیگرویزے رکھنے والے افراد کی نسبت زیادہ سہولتیں اورآسانیاں مہیاکی جائینگی ۔ شہزادہ سلطان بن سلمان نے بتایاکہ سعودی حکومت ملک میں سیاحتی مقامات کومزید بڑھانے کےلئے کوشاں ہے تاکہ ایسے مقامات میں اضافہ ہواورزیادہ سے زیادہ سیاح سعودی عرب کارخ کریں ۔اس موقع پرانہوں نے بتایاکہ حکومت رواں سال مزید7عجائب گھرکھولے گی جس کےلئے الگ سے رقم مختص کردی گئی ہے ۔محکمہ صحت کے سربراہ نے مزید بتایاکہ سعودی عرب نےرواں مالی سال میں سیاحت کے فر وغ کےلئے 7.2ارب ر یال کی کثیررقم مختص کی ہے۔انہوں نے مزیدبتایا کہ گزشتہ سال 2016میں دس لاکھ غیرملکی سیاحوں کوویزے جاری کئے گئے جس سے سعودی حکومت کوتخمینے سےزیادہ آمدن ہوئی جس کی وجہ سے اب سیاحوں کوخصوصی ویزے جاری کئے جائیں گے جس کے تحت سیاحوں کو دیگرویزے رکھنے والے افراد کی نسبت زیادہ سہولتیں اورآسانیاں مہیاکی جائینگی ۔ شہزادہ سلطان بن سلمان نے بتایاکہ سعودی حکومت ملک میں سیاحتی مقامات کومزید بڑھانے کےلئے کوشاں ہے تاکہ ایسے مقامات میں اضافہ ہواورزیادہ سے زیادہ سیاح سعودی عرب کارخ کریں