ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

تیسری جنگ کا خطرہ بڑھ گیا, امریکہ کا ایسا اعلان جس نے شمالی کوریا کے رونگٹے کھڑے کر دیئے

datetime 29  اپریل‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور میزائل تجربات کی وجہ سے شمالی کوریا کے ساتھ بڑی جنگ بھی چھڑ سکتی ہے، ہماری ترجیح تنازع کو سفارتی سطح پر حل کرنا ہے لیکن اس میں کامیابی ملنا بہت مشکل ہے چینی صدربہت اچھے انسان ہیں، اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں ،وہ افراتفری اور اموات نہیں دیکھنا چاہتے،بحران کو سفارتی سطح پر حل

کرنا چاہتے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے کے ساتھ ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی انتظامیہ اس بحران کا پرامن حل چاہتی ہے تاہم شمالی کوریا کے خلاف نئی مالی پابندیوں کے ساتھ عسکری کارروائی کا امکان بھی زیر غور ہے ان کی ترجیح اس تنازع کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی ہے لیکن اس میں کامیابی ملنا بہت مشکل ہے اور اس پر بڑا بلکہ کافی بڑا تنازع بھی ممکن ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اتنی کم عمر میں کم جانگ ان کے لیے شمالی کوریا کا اقتدار سنبھالنا کافی مشکل رہا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخبات میں کامیابی کے فوری بعد چین پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ شمالی کوریا پر لگام لگانے کے لیے زیادہ کچھ نہیں کر رہا ہے اور ایسی صورت میں امریکہ تن تنہا اس کے خلاف کوئی کارروائی کر سکتا ہے۔خصوصی بات چیت کے دوران انہوں نے اس سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ کی تعریف کی اور کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا پر دبا ڈالنے کے لیے پوری کوشش کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں’ جو اپنے ملک سے پیار کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چینی صدر ‘یقینی طور افراتفری اور اموات نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا وہ بہت اچھے آدمی ہیں اور میں انھیں بہت اچھی طرح سمجھ سکا ہوں۔ وہ چین اور چینی عوام سے پیار کرتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ پسند کریں گے کہ وہ کچھ بھی کر سکیں، شاید اس بات کا بھی امکان ہے کہ

وہ نہ کر پائیں۔شمالی کوریا کے رہنما کم جانگ ان کے بارے میں امریکی صدر نے کہا وہ تو ابھی 27 برس کے ہیں۔ ان کے باپ کا انتقال ہوتا ہے اور وہ ان کا اقتدار سنبھال لیتے ہیں۔ تو آپ یہ کہیے کہ آپ کو چاہیے کیا لیکن یہ اتنا آسان نہیں ہے، خاص طور پر اس عمر میں۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ انھیں امید ہے کہ وہ مناسب رویہ اپنائیں گے۔ بالکل، اس بات کی بھی امید ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ بہت بڑا تنازع کھڑا ہوجائے۔حال ہی میں

امریکہ نے بھی خطے میں ایک جنگی جہاز اور آبدوز کو تعنیات کیا ہے۔ اس نے جنوبی کوریا میں اپنے تھاڈ اینٹی میزائل نظام کو بھی نصب کیا ہے جس سے شمالی کوریا میں شدید غم و غصہ ہے لیکن امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے فوکس نیوز کو بتایا ہے کہ چین نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ اگر وہ مزید تحربات کرے گا تو وہ اس پر پابندیاں عائد کرے گا۔لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ آخر چین کس طرح کی پابندیاں عائد

کرے گا یا پھر کیا کارروائی ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف چینی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے اور صورتحال کنٹرول سے باہر بھی ہو سکتی ہے۔

 

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…