’’ سعودی کابینہ کے نئے ارکان اپنے عہدو ں کا حلف اٹھالیا، حلف اٹھانے والوں کے نام سامنے آگئے

27  اپریل‬‮  2017

ریاض(آئی این پی)سعودی کابینہ کے نئے ارکان اور نائب گورنروں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا،سعود ی بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان سے حلف لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ کے نئے ارکان اور مختلف مناصب پر مقرر کیے گئے شہزادوں نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔دارالحکومت ریاض میں الیمامہ محل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ان سے حلف

لیا۔جن سعودی شہزادوں نے حلف اٹھایا ہے،ان کے نام اور عہدے یہ ہیں: الباحہ کے گورنر شہزادہ ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبدالعزیز ، گورنر حائل شہزادہ عبدالعزیز بن سعد بن عبدالعزیز ، شمالی سرحدی علاقوں کے گورنر شہزادہ فیصل بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز ، عسیر کے نائب گورنر شہزادہ منصور بن مقرن بن عبدالعزیز اور مدینہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن خالد بن فیصل بن عبدالعزیز ۔ان کے علاوہ جازان کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالعزیز بن محمد بن عبدالعزیز ، الریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمان بن عبدالعزیز ،نائب گورنر مشرقی ریجن شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان بن عبدالعزیز ، القصیم ریجن کے نائب گورنر شہزادہ فہد بن ترکی بن فیصل بن ترکی ، نجران کے نائب گورنر شہزادہ ترکی بن ہزلول بن عبدالعزیز اور مکہ کے نائب گورنر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا ہے۔وزرا ،گورنروں اور نائب گورنروں کے حلف نامے کی عبارت یہ تھی، میں اپنے دین ،شاہ اور مادر وطن کا وفادار رہوں گا۔ ریاست کے کسی خفیہ راز کو افشا نہیں کروں گا۔اندرون اور بیرون ملک اس کے مفادات کا تحفظ اور قواعد وضوابط کی پاسداری کروں گا اور اپنے فرائض کو دیانت داری ،اخلاص اور وفاداری کے ساتھ انجام دوں گا۔امریکا میں سعودی عرب کے نئے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھایا ہے۔ واضح رہے کہ خادم

الحرمین الشریفین نے ہفتے کی شب جاری کردہ متعدد فرامین کے ذریعے متعدد شہزادوں کو اہم سرکاری مناصب سونپے ہیں اور انھیں مملکت کے مختلف علاقوں میں نائب گورنر کے عہدے پر فائز کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…