اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے 525 میگاواٹ کے نندی پور پاور پلانٹ کو ری گیسیفائیڈ لیکوئیفائیڈ نیچرل گیس (آرایل این جی) میں منتقلی کے بعد آزمائشی بنیادوں پر چلانے کا آغاز کردیا۔ڈان کو سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹد (ایس این جی پی ایل) کے منیجنگ ڈٓائریکٹر(ایم ڈی) امجد لطیف نے بتایا کہ ‘نندی پور پاور پلانٹ کو گیس میں تبدیل کردیا گیا ہے اور ہماری جانب سے جمعرات کو گیس کی
فراہمی کے آغاز کے بعد متعلقہ حکام نے اس کو آزمائشی طور پر چلانے کا آغاز کردیا ہے’۔ایم ڈی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ‘پلانٹ نے جب سے آزمائشی بنیادوں پر کام کا آغاز کردیا ہے جب سے طلب کے مطابق ہم 10 سے 30 ایم ایم سی ایف ڈی کی آرایل این جی فراہم کررہے ہیں اور ایک مرتبہ جب پلانٹ کمرشل بنیادوں پر کام شروع کردے گا تو اس کی مجموعی طلب 100 ایم ایم سی ایف ڈی تک ہوگی’۔