جمعہ‬‮ ، 05 جون‬‮ 2026 

پاکستان میں ایورڈز کیسے ملتے ہیں؟ صبا قمر کا تہلکہ خیز انکشافات

datetime 20  اپریل‬‮  2017 |

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ صبا قمر نے کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈزکا حصہ بن کر مطمئن نہیں ہوتی، کسی کے خلاف نہیں ہوں بلکہ اس بات کے خلاف ہوں جس کے پیش نظر کئی عرصہ سے من پسند افراد کو اعزازت سے نوازا جارہا ہے اوراداکاری کے ذریعہ خود کا لوہا منوانے والوں کو نظراندازکیا جارہا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں ایسے ماحول میں بہترمحسوس نہیں کرتی اس لیے ایوارڈ میں شرکت نہیں کررہی کیونکہ زندگی

اور وقت دونوں قیمتی ہیں، میں اسے چڑیا گھر کا بندر بن کر ضائع نہیں کرسکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2004 سے انڈسٹری کا حصہ ہوں، ایوارڈز معیار دیکھتے ہوئے دینا چاہیے نہ کہ فنکار کے رعب و تعلقات کو دیکھتے ہوئے، میں نے بہت محنت کی ہے میں تالیاں بجانے والی اداکارہ نہیں ہوں ۔مجھے لکس اسٹائل ایواردز میں جاکر اچھا نہیں لگتا ، میں صرف اس کا اظہار کررہی ہوں، میں ان لوگوں کے لیے بول رہی ہوں جن کی خدمات کا اعتراف نہیں کیا جاتا ، مجھے آج تک ایوارڈ نہیں ملا، کیا میں یا دیگر اچھا کام نہیں کرتے؟ ایوارڈز کے معیار کا تعین کرنا بے حد ضروری ہوگیا ہے کیونکہ انڈسٹری میں جو چند خاص کو نوازنے کی روایت ہے اس سے نئے آنے والوں کے حوصلے پست ہوں گے۔



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…