پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

نیا کاروبار اور کاروبار میں کامیابی 

datetime 28  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے امریکی سفارتخانے کے اشتراک سے انٹرپرنیورشپ کے بارے میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں امریکہ کے ایک مشہور بزنس مین رہت پاور نے نیا کاروبار شروع کرنے اور کاروبار میں کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں شرکاء کومفید معلومات فراہم کیں۔رہت پاور امریکہ کی کھلونے بنانے والی کمپنی وائلڈ کریئشنز کے مشترکہ بانی ہیں اور ان کی کمپنی نے

2010میں امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینہ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی کمپنی کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہت پاور نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تقریبا سات کروڑ پچاس لاکھ نوجوان بے روزگار ہیں اور ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کو کاروبار کی طرف راغب کیا جائے تا کہ وہ اپنا کاروبار شروع کر کے خود کفالت حاصل کریں اور دوسروں کو بھی روزگار فراہم کریں۔ کامیاب کاروبار چلانے کے اصولوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک اچھا بزنس پلان، مضبوط نیٹورک سے وابستگی، بہترین کسٹمر سروس کی فراہمی، اپنے ملازمین کا بہتر خیال رکھنا، فنانشل ڈسپلن کو اپنانا اور بجٹ کے اندر رہ کر کام کرنا کاروبار میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ضروری اصول ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے انٹرپرینیورز بہت با صلاحیت ہیں اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان میں انٹرپرینیورشپ کا مستقبل بہت روشن ہے۔امریکہ سفارتخانے کی اکنامک آفیسر میری ہرنگٹن اپنے خطاب میں کہا کہ ان کا سفارتخانہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ساتھ قریبی روابط قائم کئے ہوئے ہے اور پاکستانی انٹرپرینیورز کے مفاد میں مارکیٹنگ اور انٹلیکچوئل پراپرٹی رائیٹس سمیت دیگر موضوعات پر مزید پروگرام منعقد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔اپنے استقبالیہ خطاب میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر خالد ملک نے اس بات پر زور دیا کہ

پاکستان اور امریکہ باہمی تجارت کو مزید بہتر کر نے کیلئے اپنے نجی شعبوں کے درمیان قریبی تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دیں۔ انہوں نے چیمبر میں انٹرپرنیورشپ کے بارے میں مفید پروگرام منعقد کرنے پر امریکی سفارتخانے کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کے انعقاد سے نوجوان کاروبار کی طرف راغب ہوں گے جس سے ملک میں بیروزگاری کم ہو گی۔ انہوں نے امریکی انٹرپرینیور رہت پاور کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس پروگرا م میں شرکت کرنے کیلئے امریکہ سے تشریف لائے اور شرکاء کو کامیاب کاروبار چلانے کے بارے میں مفید معلومات فراہم کیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں سے پاکستان اور امریکہ کی تاجر برادری کے درمیان پارٹرنرشپس کی حوصلہ افزائی ہو گی اور دوطرفہ تجارت میں بھی اضافہ ہو گا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر طاہر ایوب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ چیمبر پاکستان میں انٹرپرنیورشپ کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں میں امریکی سفارتخانے کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…