کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا ارکان پارلیمنٹ کی تجاویز پر حکومتی گیس لائن میں توسیع کے 97 منصوبوں پر اعتراض لگا دیا دیا ہے ۔ وزیراعظم نواز شریف کے نام ایک خط میں وزیراعلیٰ سندھ نے ان منصوبوں کو قومی ہم آہنگی کے منافی قرار دیدیا۔ ان منصوبوں میں سے بیشتر منصوبے صوبہ پنجاب کے لیے تھے جبکہ صرف 20 منصوبے خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ کے لیے تھے۔وزیراعظم نواز شریف کو لکھے گئے خط میں وزیر
اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق نے صوبہ پنجاب میں 37 ارب روپے کے گیس کے منصوبوں کا آغاز کیا۔اپنے خط میں ان منصوبوں پر اعتراض کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے منصوبوں میں توسیع پر وفاقی حکومت خود ہی پابندی عائد کرچکی ہے۔خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گیس نیٹ ورک کی پنجاب میں توسیع آئین کے آرٹیکل 158 کی خلاف ورزی ہے، جبکہ پنجاب ملک کی کل 3 فیصد گیس پیدا اور 42 فیصد گیس استعمال کرتا ہے۔