دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) منقولہ جائیدادکے علاوہ غیرمنقولہ جائیدادرکھنے کارجحان بہت زیادہ پایاجاتاہے اوراس سلسلے میں پاکستانی شہری بھی دبئی میں اس حوالے سے بھاری سرمایہ کاری کرتے ہیں کیونکہ وہاں پروہ محسوس کرتے ہیں کہ ان کی سرمایہ کاری محفوظ رہے گی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایف بی آرنے فاٹااورخیبرپختونخوامیں ایسے سرمایہ کاروں جن کی دبئی ، شارجہ سمیت مختلف ریاستوں میں جائیدادیں موجود
ہیں سالانہ کروڑوں کی آمدنی کے بائوجود وہ سالانہ ٹیکس ادانہیں کررہے ہیں ۔اب ایف بی آرنے ان افراد کی فہرستیں بھی تیارکرلی ہیں اوراورسوموارکوان افرادکوٹیکس ادائیگی کے لئے نوٹسزبجھوائے جائیں گے ۔ایف بی آرکوابھی ابتدائی طور پر ایک ہزار پاکستانیوں کی دبئی میں اربوں روپے مالیت کی املاک کا سراغ مل گیا ہے جن میں خیبرپختونخوا کے دو سو سے زائد سرمایہ کاربھی شامل ہیں