اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سوئیڈن میں سردی کے باعث جم جانے والی جھیل میں پھنسے بارہ سنگھے کو ہمدرد نوجوانوں نے بچا لیا۔دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں۔ایسی ہی مشکل سویڈن میں ایک بارہ سنگھے کو اْس وقت پیش آئی جب
وہ سردی کے باعث جم جانے والی جھیل میں پھنس گیا۔مشکل میں گھرے بارہ سنگھے کو جھیل پر اسکیٹنگ کی غرض سے آئے کچھ نوجوانوں نے دیکھا تو بچانے پہنچ گئے اور تقریباََ آدھے گھنٹے کی محنت کے بعد جھیل پر جمی برف توڑ کو بارہ سنگھے کو بحفاظت بچا لیا جبکہ بارہ سنگھے نے بھی مصیبت سے نکلتے ہی سکون کا سانس لیا۔