منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

’’میں نے شیخ رشید کو کھانے پہ بلایا ۔۔ کھانے میں کیا چیز ملانی تھی جو کم ملائی گئی ؟‘‘

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آصف زرداری کی طرف سے نمک حرام ہونے کا طعنہ، شیخ رشید جواب میں پھٹ پڑے۔ آصف زرداری کو اصل تکلیف اے پی سی کی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق جیو نیوز کو انـٹرویو دیتے ہوئے آصف علی زرداری سے حامد میر نے جب سوال پوچھاکہ شیخ رشید آپ کو نواز شریف کی انشورنس پالیسی قرار دیتے ہیں

تو آصف علی زرداری نے کہا کہ میں نے شیخ رشید کو گھر کھانے پر بلایا لگتا ہے کھانے میں نمک کم تھا اسی لئے شیخ رشید نے ایسا بیان دیا۔ آصف علی زرداری کے اس بیان کی بابت جب نجی ٹی 92نیوز کے اینکرز اور سینئر صحافی عامر متین نے شیخ رشید سے سوال پوچھا کہ آصف علی زرداری تو آپ کو نمک حرام کہتے ہیں تو شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں آصف علی زرداری کے والد کے انتقال پر ان کے پاس فاتحہ خوانی کیلئے گیا وہاں رخسانہ بنگش بھی موجود تھیں فاتحہ خوانی کے بعد آصف علی زرداری نے کہا کہ کھانا لگائیں تو ہم جو لوگ وہاں موجود تھے انہوں نے کھانا کھایا لیکن آصف علی زرداری کو اصل تکلیف اے پی سی کی ہے جس میں میں نے اور شیرپائو نےصرف کہا کہ اے پی سی میں شامل تمام جماعتیں ملٹری کورٹس کی حمایت کر چکی ہیں اور یہ سب صرف آپ کے سامنےیہ جواب دینے سے گریزاں ہیں۔ شیخ رشید نے بتایا کہ اے پی سی میں میں نے آصف علی زرداری کو کہا کہ ملٹری کورٹس جن کا مسئلہ ہے وہ جانیں اور فوج جانے آپ پانامامہ لیکس،میمو لیکس اور ڈان لیکس پر اپنی بات بتائیں اور نواز شریف سے متعلق اپنی پالیسی واضح کریں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…