اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد پولیس نے پریڈ گراؤنڈ کے اطراف سرچ آپریشن کرتے ہوئے 72 مشتبہ افراد جو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس نے آپریشن ردالفساد کے تحت پریڈ گراونڈ شکر پڑیاں سے ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اس دوران 72 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا جن کے قبضیسے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ بڑؤمد کیا گیا زرائع کے مطابق 23 مارچ کو یوم
پاکستان کے حوالے سے ہونے والی تقریب کے پیش نظر دارالحکومت میں سیکیورٹی کی انتہائی سخت انتظامات کردئیے گئے ہیں۔دوسری جانب آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے شکرپڑیاں گراؤنڈ میں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں بھرپور طریقے سے جاری ہیں اس سال پریڈ کی خاص بات چین ، سعودی عرب کے فوجی دستے جبکہ ترکی کا فوجی بینڈ , جنوبی افریقہ نیشنل ڈیفنس فورس کے سربراہ شریک ہوں گے۔