منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

اسلام آباد کے نئے جدید بین الاقوامی ہوائی اڈے کا افتتاح ۔۔۔!

datetime 18  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر مملکت برائے دارالحکومتی انتظام و ترقی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جمعہ کو قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے نئے جدید بین الاقوامی ہوائی اڈے کا جلد افتتاح کردیا جائے گا‘ تمام معیاری سہولیات دستیاب ہوں گی‘ پاکستان کا پہلا ہوائی اڈہ ہوگا جو میٹرو سے لنک ہوگا‘ پانچ ارب روپے کی خطیر لاگت سے اسلام آباد کی سڑکوں اور پارکس کی حالت زار کو بہتر بنایا گیا ہے۔ ان خیالات

کا اظہار انہوں نے خالدہ منصور‘ ثریا اصغر ‘ شہناز سلیم اور شکیلہ لقمان کے کشمیر ہائی وے اسلام آباد پر بالائی پلوں کی تقسیم نہ کئے جانے سے متعلق توجہ مبذول کرانے کے نوٹس پر کیا۔ وزیر مملکت کیڈ نے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر سی ڈی اے کو پانچ ارب روپے ملے پارکس سڑکوں کی حالت زار کو بہتر بنایا گیا متعدد رابطہ سڑکوں کی تقسیم و مرمت کو مکمل کیا گیا انہوں نے کہا کہ مختلف نئے سیکٹرز بن رہے ہیں وفاقی ترقیاتی ادارہ جلد اس پوزیشن میں ہوگا کہ یہ وفاقی حکومت سے کوئی فنڈز نہیں لے گا بلکہ سی ڈی اے وفاقی حکومت کی مالی مدد کرے گا۔وزیر مملکت نے ایوان میں اس یقین کا اظہار کیا کہ سی ڈی اے جلد وفاقی حکومت کی مالی مدد کرنے کی پوزیشن میں ہوگا اسلام آباد کی شہ رگ ہے پورے پاکستان سے لوگ اسی شاہراہ سے داخل ہوتے ہیں موٹر وے سے بھی لنک ہے شاہرہا کو بہتر بنایا گیا ہے۔ بہت جلد کشمیر ہائی وے اسلام آباد پر بالائی پلوں کی تعمیر کو مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ کشمیر ہائی وے کے منصوبے کے ڈیزائن کو تبدیل نہیں کیا گیا ہے وقت کے ساتھ ضرورت بڑھتی ہے منصوبے میں توسیع پر غور کررہے ہیں اس میں اضافی پل بھی شامل ہونگے انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد کے نئے ہوائی اڈے کا جلد افتتاح ہوجائے گا پاکستان کا پہلا ایئرپورٹ ہوگا جو میٹرو سے لنک ہوگا مسافر براہ راست میٹرو بس سے فائدہ اٹھا سکیں گے شاہراہ پر تمام سہولیات دستیابی کو یقینی بنائیںگے۔



کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…