اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد کےخلاف ایف آئی اے تحقیقات کررہی ہے ۔ اسلام آباد میں نیوزکانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ کھلاڑی کسی بھی ملک میں پاکستان کے سفیرہوتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ایل میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کوقرارواقعی سزادی جائےگی۔انہوں نے کہاکہ کس بھی کھلاڑی
کوملک کی عزت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اورنہ کسی کھلاڑی کوایساکرنے دینگے ۔انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم میں عمران خان ،جاوید میانداداورظہیرعباس جیسے بھی کھلاڑی کھیل چکےہیں جنہوں نے ہمیشہ ملک کاعالمی سطح پرروشن کیااورپاکستان کوہرملک میں عزت ملی۔چوہدری نثارعلی خان نے کہاکہ پی ایس ایل میں کرپشن کے معاملے کوحتمی انجام تک پہنچایاجائے گا۔اورسب کچھ عوام کے سامنے لایاجائے گا