اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان اور ہالینڈ کی فرم سمارٹ میٹک کے مابین 150الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کے معاہدہ طے پاگیا ہے ،معاہدے کے تحت مذکورہ فرم اگلے تین مہینوں میں الیکٹرانیک ووٹنگ مشینیں فراہم کرے گی جس پر35کروڑ روپے لاگت آئے گی اور یہ مشینیں ضمنی انتخابات میں تجرباتی طور پر استعمال کیا جائے گا۔جمعہ کے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی
خریداری کے معاہدے پر دستخطوں کے سلسلے میں تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے بتایاکہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک اور بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں کی خریداری کیلئے گذشتہ سال ٹینڈر جاری کئے تھے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کیلئے چھ جبکہ بائیو میٹرک مشینوں کیلئے 5ملکی اور بین القوامی فرمز نے اپلائی کیا تھا جس میں تین فرمز کو متعلقہ قواعد پر پورا اترنے کے بعد منتخب کر لیا گیا انہوںنے بتایاکہ آج الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے سلسلے میں معاہدہ کیا جارہا ہے جس کے تحت مذکورہ فرم150الیکٹرانیک ووٹنگ مشینیں فراہم کرے گی انہوںنے بتایاکہ یہ فرمز اگلے تین مہینوں کے دوران الیکشن کمیشن کو فراہم کئے جائیں گے اورفراہمی کے بعد اگلے ہونے والے کسی بھی ضمنی انتخاب کے موقع پر اس کو تجرباتی بنیادوں پر استعمال کیا جائے گاانہوںنے بتایاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات میں الیکٹرانک اور بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کا کسی طور بھی مخالف نہیں ہے اور ہماری کوشش ہے کہ انتخابات کو تمام سیاسی جماعتوں کیلئے قابل قبول اور منصفانہ بنائیں اسی مقصد کے حصول کیلئے قومی اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کے اجلاسوں سمیت نادرہ ،وزارت
انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر سٹیک ہولڈروں کے ساتھ اس پر بھرپور مشاورت کی گئی ہے انہوںنے کہاکہ انتخابات کو مکمل طور پر الیکٹرانک ووٹنگ اور بائیو میٹرک ووٹنگ مشینوں پر کرانے کیلئے 30سے 35 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے اور جب تک اس کو تجرباتی بنیادوں پر آزمایا نہ جائے اس وقت تک اتنی بڑی رقم خرچ کرنا کسی طور پر قوم و ملک کے مفاد میں نہیں ہے انہوںنے کہاکہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو آزمائشی
طور پر پارلیمنٹ ہائوس اور پریس کلب میں بھی آزمایا جائے گا تاکہ اس کی آفادیت اور کارکردگی کا اندازہ لگایا جاسکے ۔