بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

حکومت نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیر پرائز بانڈز کا اجراء کر دیا انعام میں کتنی رقم دی جائے گی ؟ عوام کیلئے شاندار خبر

datetime 11  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے 40 ہزار روپے مالیت کے پریمیر پرائز بانڈز کا اجراء کر دیا ۔ پریمیر بانڈ پر 8 کروڑ روپے انعام اور ہر چھ ماہ بعد منافع دیا جائے گا بینکوں کے سوا ہر فرد اور کمپنی یہ بانڈ خرید سکے گی جبکہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں جس کے نہایت مفید اثرات مرتب ہوں گے جمعہ کے روز یہاں سٹیٹ بنک میں اس حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ 40 ہزار روپے

مالیت کے پریمیر پرائز بانڈز کے اجراء پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں اس کے ملکی معیشت پر نہایت اچھے اثرات پڑیں گے اور سرمایہ کاری کرنے والے لوگوں کو بھی اپنی معاشی حالت میں بہتری لانے کا بہتر موقع ملے گا کیونکہ پریمیر انعامی برانڈ کی صورت میں 40 ہزار روپے کی سرمایہ کاری پر 8 کروڑ روپے کا انعام اور ہر ماہ بعد منافع دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بانڈ کی رجسٹریشن جمعہ سے شروع کر دی گئی تاہم بینکوں کے سوا ہر فرد اور کمپنی اسے خرید سکتی ہے بانڈ کی خریداری پر صارف کو پرنٹ شدہ رسید دی جائے گی جبکہ اس کے ذریعے سرمایہ کاری کے لئے کوئی اور مدت مقرر نہیں کی گئی ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پرانز بانڈ کے اجراء کا سلسلہ ترقی یافتہ ممالک میں کافی عرصے سے چل رہا ہے اور اس کا قن کی معیشت پر اچھے اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں پاکستان بھی اپنی معیشت کو بہتر اور استحکام دینے کے لئے کوشاں ہے اور موجودہ دور میں جب عالمی ماہرین اور معتبر ادارے پاکستان کو 2030 تک دنیا کی بڑی 20 معیشتوں میں شمار کر رہے ہیں تو عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے معاشی استحکام ٹیکس چوری روک تھام اور حقیقی معنوں میں عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے حکومت وزیر اعظم کے منشور کے مطابق سنجیدگی سے اقدامات کر رہی ہےاور اس سلسلے میں 40 ہزار روپے کےپرائز بانڈ کا اجراء انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا وقار اور

عزت بحال کرنے کے لئے کوشاں ہیں جس کے لئے معاشی ترقی اور استحکام حاصل کرنا انتہائی ناگزیر ہے پاکستان اپنے اقدامات کے باعث دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتوں میں شمار ہو رہ اہے اور حقیقی معنوں میں ابھرتی معیشت بننے کے لئے ہمیں بچت کی شرح کو 20 فیصد سے اوپر تک لے کر جانا ہو گاکیونکہ پاکستان اور ای سی ڈی کے 104 رکن ممالک میں شامل ہو چکا ہے اور اب چند روز میں سوئزر لینڈ کے ساتھ بھی معلومات کے تبادلے کا معاہدہ کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بعض لوگ ملکی

قرضوں کے بارے میں بے بنیاد افواہیں اور پروپیگنڈے کر رہے ہیں لیکن ان کو تعصب کی بجائے حقیقت پسندانہ نظر سے ملکی معیشت کا تجزیہ کرنا چاہئے پاکستان اب بھی ترقی یافتہ ممالک سے کم مقروض ہے ان کو معلوم ہونا چاہئے کہپاکستان کی اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بڑی پانچ سٹاک ایکسچینج میں شامل ہو چکی ہے ملک آج ترقی کے جس دور سے گزر رہ اہ ہے اس کا 41 سال قبل تصور بھی نہیں کیا جا سکتا تھا لہذا معیشت پر کسی کو سیاست نہیں کرنے دی جائے گی ۔

 

bond



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…