کوئٹہ (آئی این پی ) کوئٹہ ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے پر عمل درآمد کے لیے چینی ماہرین کی ٹیم کوئٹہ پہنچ گئی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مطلوبہ اجازت نامہ کے فوری اجرا کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق سی پیک منصوبے کے تحت سیپزنڈ سے کچلاک تک 48کلو میٹر طویل ماس ٹرانزٹ ٹرین منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چینی انجینئروں اور ماہرین پر مشتمل ٹیم گذشتہ روز کوئٹہ پہنچی ۔
چینی کمپنی کے ماہرین کی ٹیم نے کوئٹہ پہنچ کر منصوبے کے سروے اور فیزیبلیٹی رپورٹ پر کام شروع کر دیا ہے جس کے لیے چینی کمپنی کو حکومتی سطح پر اجازت نامے کی ضرورت ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ داخلہ کو چینی ٹیم کے ساتھ قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں ہر قسم کی معاونت کی فراہمی اور سروے کے لیے مطلوبہ اجازت نامہ کے فوری اجراکی ہدایت کی ۔