منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ایٹمی جنگ کے نتیجے میں کرہ ارض پرتباہی کے بعد دوبارہ زندگی اس عمارت سے شروع ہوگی اس عمارت کی حقیقت جان کر آپ پر حیرتوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑیں گے

datetime 25  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایٹمی جنگ کی صورت میں تباہی کے بعد کرہ ارض پر زندگی دوبارہ شروع کرنے کیلئے سائنسدانوں نے پیش بندیاں شروع کر دیں۔ قطب شمالی کے ایک غیر معروف جزیرے پر نباتاتی حیات کیلئے سیڈ بینک قائم کر کے لاکھوں بیج محفوظ کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سائنسدانوں نے تباہ کن جوہری جنگ کے نتیجے

میں کراہ ارض سے نباتاتی حیات کے خاتمے کے بعد نئے سرے سے زندگی شروع کرنے کیلئے پیش بندی کرتے ہوئے دوبارہ سے فصلوں کی کاشت جو کہ انسانی زندگی کیلئے ضروری ہیں کیلئے قطب شمالی کے ایک غیر معروف جزیرے میں سیڈ بینک قائم کیا ہے ۔ اس سیڈ بینک میں لاکھوں اقسام کے بیجوں کو محفوظ بنایا گیا ہے جو کسی بھی عالمی تباہی کی صورت میں زندگی کے دوبارہ آغاز کیلئے دستیاب ہونگے۔ اس سیڈ بینک کو ’’اول بارڈ گلوبل سیڈ والٹ‘‘کا نام دیا گیا ہے۔ بیجوں کے اس ذخیرے سے بیج حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ آپ بھی وہاں بیج جمع کروائیں۔ قطب شمالی میں قائم بیج بینک میں نئی تحقیقات کی روشنی میں نامساعد حالات میں بہترین فصلیں پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل بیج بھی تیار کئے جا رہے ہیں۔ بیجوں کے اس ذخیرے میں بیجوں کی تعداد اب 9لاکھ 40ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جس میںآلو، چاول، باجرہ، چنا، دالیں اور گندم اور دیگر معروف فصلوںکے بیج شامل ہیں۔

 

seed bank-1
قطب شمالی میں قائم سیڈ بینک کا اندرونی منظر جہاں لاکھوں بیج اپنی اقسام اورخصوصیات کے اعتبار سے رکھے گئے ہیں

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…