جمعرات‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2026 

لاہور، کراچی اور اسلام آباد کے ائرپورٹس کی نجکاری کا فیصلہ

datetime 16  فروری‬‮  2017 |

اسلا م آ باد(آن لائن) وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے 3 اہم ہوائی اڈوں کی نجکاری کے فیصلے کے بعد ملک میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مستقبل مخدوش ہو گیا۔ اہم ہوائی اڈوں کی نجکاری کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس صرف چھوٹے غیر منافع بخش ہوائی اڈوں کے علاوہ ریگولیٹری ، اوور فلائنگ اور ائر ٹرانسپورٹ جیسے شعبے بچیں گے جس سے اتھارٹی معاشی بدحالی کا شکار ہوسکتی ہے۔ واضح رہے پاکستان

سول ایوی ایشن اتھارٹی ملک کے سب سے زیادہ منافع بخش اداروں میں سے ایک ہے جس کی سالانہ آمدنی تقریبا 60 ارب روپے ہے۔ اس کے باوجود ائرپورٹس کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا۔ میڈیا رپو رٹ کے مطا بق حکومت پاکستان نے ملک کے تین اہم ہوائی اڈوں کی نجکاری کا فیصلہ نئی ایوی ایشن پالیسی کے تحت کیا ہے جس کی منظوری کابینہ نے دی۔ ماہرین ہوا بازی کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سے منظوری کے بغیر نئی ایوی ایشن پالیسی پر عمل درآمد متنازع ہے ، جبکہ ایوی ایشن ڈویژ ن کا کہنا ہے کہ پالیسی کی منظوری کابینہ نے دی ہے۔ دوسری جانب نجکاری کے عمل کو سست بنانے کے الزام میں جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژ ن اور ڈپٹی سیکرٹری لاء ڈویژ ن کو ان کے عہدوں سے ہٹا کر افسر بکار خاص بنادیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک کے تین سب سے اہم ہوائی اڈوں جن میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی ،علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور اور نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائر پورٹ کے انتظامی امور اور آپریشن کی نجکاری کے لیے 8 فروری کو اشتہار جاری کیا جس کے مطابق مذکورہ ہوائی اڈوں پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف سمیت تمام ائرپورٹ آپریشنز کو آؤ ٹ سورس کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ماہرین کہتے ہیں کہ ملک کے اہم ترین ائر پورٹس کی نجکاری کے منفی نتائج برآمد ہوں گے ، قانون سازی کے بغیر صرف وزیر اعظم کے احکامات پر ایوی ایشن پالیسی کا نفاذ عدالتوں میں چیلنج ہو سکتا ہے۔ اس وقت پاکستان میں نوے فیصد بین الاقوامی ٹریفک ان ہی تین ہوائی اڈوں پر ہے جن کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…