منگل‬‮ ، 23 جون‬‮ 2026 

پڑھیں صبح صبح خوشی کی خبر

datetime 15  فروری‬‮  2017 |

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی 5 ویں بہترین سٹاک مارکیٹ بن چکی ہے۔پاکستان میں امن وامان کی صورتحال میں بہتری سے معاشی ترقی اور جمہوریت کے استحکام میں مدد ملی ہے جبکہ غربت میں کمی سے متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ وال سٹریٹ جنرل کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مقامی اور بیرونی سرمایہ کاری 100 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔پی ایس ایکس 50 ہزار انڈیکس کی ریکارڈ حد عبور کرچکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس

 

دنیا کی پانچویں بڑی سٹاک مارکیٹ بن چکی ہے۔ اس طرح پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ گزشتہ آٹھ سالکی بلند ترین سطح پانچ فیصد سے بڑھ چکی ہے جبکہ رواں سال شرح نمو میں 5.4 فیصد کا اضافہ متوقع ہے۔وال سٹریٹ جنرل کے مطابق سی پیک ، بنیادی ڈھانچے اور توانائی کے بڑے منصوبوں کے باعث پاکستان کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی معاشی ترقی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر کا حجم 20 ارب ڈالر تک بڑھ چکا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی کی قوت خرید میں اضافہ ہوا ہے۔سوئٹزر لینڈ کی معروف کمپنی کے چیف ایگزیکٹو برونو اولیز ہوک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں متوسط طبقہ کی تعداد میں اضافہ کے باعث گزشتہ پانچ سال کے دوران کمپنی کی سیلز میں دو گنا اضافہ ہونے سے اس کا حجم ایک ارب ڈالر سالانہ تک بڑھ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلہ میں پاکستان میں معاشی ترقی اور سیاسی استحکام کے باعث مڈل کلاس میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…