جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

کرشمہ کپور کی دوسری شادی ۔۔۔! ہمسفر کون ہو گا ؟ نام سامنے آگیا

datetime 13  فروری‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کی ان کے  قریبی دوست بزنس مین سندیپ توشنی وال سے شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جب کہ سندیپ نے اپنی بیوی سے طلاق لینے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر نئی دہلی کے بزنس مین سنجے کپور سے طلاق لے لی ہے جس کے بعد وہ ممبئی کے بزنس مین سندیپ توشنی وال کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں جب کہ دونوں کے معاشقے کی خبریں بھی زبان زدعام ہیں لیکن اب سندیپ توشنی نے کرشمہ سے اپنے معاشقے کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حیرت انگیز فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سندیپ توشنی وال اداکارہ کرشمہ کپور سے شادی کا ارادہ رکھتے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی بیوی ڈاکٹر اشرتا سے طلاق لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سندیپ نے اہلیہ سے طلاق کے لیے عدالت سے بھی رجوع کرلیا ہے جب کہ اپنے مؤقف میں ان کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ ڈاکٹر اشرتا نفسیاتی مریضہ ہیں اور بلا وجہ غصہ ہوتی رہتی ہیں جس کی بدولت ان کی ازدواجی زندگی مشکلات کا شکار ہے۔دوسری جانب سندیپ توشنی وال نے اہلیہ سے طلاق کے فوراً بعد شادی کی منصوبہ بندی کرلی ہے

اور ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں کرشمہ کے لیے فلیٹ بھی خریدا ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ کرشمہ کپور اور سندیپ توشنی وال کے 2 ،2  بچے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…