پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

مرنے کے بعد میرے جسم کے ساتھ یہ کام کرنا ۔۔۔! ہریتھک روشن نے ہندو ہونے کے باوجود یہ کیا اعلان کر دیا؟ مسلمان حیران رہ گئے

datetime 2  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ میں یوں تو کئی ایک سے ایک خوبصورت چہرے ہیں جن کے چہرے کی وجاہت دل موہ لیتی ہے تاہم ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جو عہد رفتہ کی یاد تازہ کر دیتے ہیں ۔ یونانی لوگوں سے ملتی جلتی شکل ، گہری آنکھیں ، لمبا قد اور بال تو ہو بہو یونا ن کے انتہائی خوبصورت مردوں جیسے ۔ جی ہاں یہ کوئی اور نہیں

سب کے پسندیدہ ہریتھک روشن ہیں ۔ بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن نے حال ہی میں اپنی فلم ’’کابل‘‘ میں نابینا شخص کا کردار ادا کیا ہے اور فلم باکس آفس پر ’’رئیس‘‘ سے مقابلے کے باعث کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی لیکن فلم میں نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے دیکھنے کے بعد ایکشن ہیرو نے زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریتھک روشن اپنی خوبصورت آنکھوں کے باعث کئی بار پرکشش شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں لیکن اب انہوں نے فلم ’’کابل‘‘ میں نابینا افراد کے مسائل کو قریب سے سمجھنے کے بعد ’’بعد از مرگ‘‘ اپنی آنکھیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انہوں نے اپنے فیصلے سے آنکھوں کے چیریٹی اسپتال کوبھی آگاہ کردیا ہے۔دوسری جانب فلم ’’کابل‘‘ کی ٹیم اس فیصلے کو تشہیری مہم میں استعمال کرنے کی خواہش مند تھی لیکن ہریتھک روشن نے اپنے فیصلے کی تشہیرسے منع کردیا تھا۔واضح رہے کہ ہریتھک روشن کے علاوہ امیتابھ بچن، جیا بچن، یشوریا رائے بچن اور رندیپ ہودا سمیت متعدد اداکار بعد از مرگ اعضا عطیہ کرنے کااعلان کرچکے ہیں۔واضح رہے کہ عطیہ اور صدقات کے حوالے سے مسلمان مشہور ہیں ۔ مگر ہندواداکاروں کے اس فیصلے سے مسلمان بھی حیران ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…