جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

شادی کی خبریں ۔۔ دپیکا نے اعلان کر دیا

datetime 26  جنوری‬‮  2017 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اوراداکار رنویرسنگھ کی گہری دوستی کے چرچے ہر زبان زد عام ہیں لیکن اداکارہ کی جانب سے کبھی بھی اس گہری دوستی کے بارے میں کچھ خاص نہیں کہا گیا تاہم اداکارہ نے بھی شادی کے حوالے سے صاف صاف بتادیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا

فلم ’’ٹریل ایکس:ریٹرن آف ڑینڈرکیج‘‘ کی تشہیرکے دوران انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں رشتے نبھانے کے حوالے سے ماہر نہیں ہوں لیکن میں رشتوں پر بھروسہ رکھتی ہوں۔ مجھے رشتے کبھی کبھی آسان تو کبھی بہت مشکل لگتے ہیں۔دپیکا کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں شادی کا تعلق عمرسے نہیں ہوتا ہے، یہ انسان کی زندگی اورصورت حال پر منحصر ہے۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کی شادی 40 یا 40 سے زائد عمر میں ہوتی ہے جب کہ کچھ ایسے بھی ہیں جن کی شادی 21 یا 22 سال کی عمرمیں بھی ہوجاتی ہے لیکن میں شادی کے لیے بالکل بھی تیارنہیں ہوں۔واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا آج کل بالی ووڈ کے معروف ہدایت کارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوتی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ اداکار شاہد کپورمرکزی کردارادا کرتے نظرآئیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…