جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان سے بڑھتے تعلقات ،بھارت کی نئی چال،روس کو خوش کردیا

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)جنگی جنون کے شکار بھارت نے اپنا دفاع مضبوط کرنے کیلئے روس اور اسرائیل سے جنگی سازو سامان خریدلیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اسرائیل اور روس سے 300ارب ڈالر سے زائد رقم کے اینٹی ٹینک میزائلز، ٹینک انجن ، راکٹ لانچر اور دیگر اقسام کا جنگی سازو سامان خرید لیا ہے جو بھارت میں پہنچنا شرو ع ہو گیا جبکہ بھارت کی جانب سے سامان کے مزید آرڈر بھی تیار ہیں ۔بھارتی حکومت نے روس سے ہزاروں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ، ٹی 90ٹینکس کے انجن اور ٹینکوں کے پرزے، روسی ساختہ ٹی 90ٹینک اور راکٹ لانچرز سمیت مختلف اقسام کے سازو سامان کی خریداری کی گئی ہے

اسرائیل سے بھارتی نیوی کیلئے ہزاروں میزائلز ، جدید ترین بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں ۔ان میں بھاری شدت والے بم ، فوجیوں کی گاڑیوں اور ٹینکس کیلئے حفاظتی سازوسامان اور ، گرنیڈ لانچر بھی شامل ہیں ۔حکومتی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اس مقصد کیلئے سینئر افسران پر مشتمل دو مختلف ٹیمیں 2016کے اختتام پر روس اور اسرائیل بھیجی تھیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…