پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

بھارت پر جنگی جنون سوار

datetime 21  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)جنگی جنون کے شکار بھارت نے اپنا دفاع مضبوط کرنے کیلئے روس اور اسرائیل سے جنگی سازو سامان خریدلیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اسرائیل اور روس سے 300ارب ڈالر سے زائد رقم کے اینٹی ٹینک میزائلز، ٹینک انجن ، راکٹ لانچر اور دیگر اقسام کا جنگی سازو سامان خرید لیا ہے جو بھارت میں پہنچنا شرو ع ہو گیا

جبکہ بھارت کی جانب سے سامان کے مزید آرڈر بھی تیار ہیں ۔بھارتی حکومت نے روس سے ہزاروں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ، ٹی 90ٹینکس کے انجن اور ٹینکوں کے پرزے، روسی ساختہ ٹی 90ٹینک اور راکٹ لانچرز سمیت مختلف اقسام کے سازو سامان کی خریداری کی گئی ہے جبکہ اسرائیل سے بھارتی نیوی کیلئے ہزاروں میزائلز ، جدید ترین بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں ۔ان میں بھاری شدت والے بم ، فوجیوں کی گاڑیوں اور ٹینکس کیلئے حفاظتی سازوسامان اور ، گرنیڈ لانچر بھی شامل ہیں ۔حکومتی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اس مقصد کیلئے سینئر افسران پر مشتمل دو مختلف ٹیمیں 2016کے اختتام پر روس اور اسرائیل بھیجی تھیں ۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…