ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

پاکستان پر حملے کا خواب۔۔بھارت نے اسرائیل سے کتنے سو ارب کا جنگی سامان خرید لیا؟جان کر حیران رہ جائیں گے

datetime 20  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)جنگی جنون کے شکار اور پاکستان پر حملے کا خواب دیکھنے والے بھارت نے اپنا دفاع مضبوط کرنے کیلئے روس اور اسرائیل سے جنگی سازو سامان خریدلیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے اسرائیل اور روس سے 300  ارب ڈالر سے زائد رقم کے اینٹی ٹینک میزائلز، ٹینک انجن، راکٹ لانچر اور دیگر اقسام کا نئی نئی جنگی سازوسامان خرید لیا ہےجوبھارت میں پہنچنا شرو ع ہو گیا جبکہ بھارت کی جانب سے سامان کے مزید آرڈر بھی تیار ہیں۔ بھارتی حکومت نے روس سے ہزاروں اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل ، ٹی  90 ٹینکس کے انجن اور ٹینکوں کے پرزے،روسی ساختہ ٹی 90 ٹینک اور راکٹ لانچرز سمیت مختلف اقسام کے سازو سامان کی خریداری کی گئی ہے جبکہ اسرائیل سے بھارتی نیوی کیلئے ہزاروں میزائلز ،جدید ترین بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیاں منگوائی گئی ہیں ۔ 60 فیصد بھارتی علاقوں میں باتھ روم کی سہولت نہ ہونے کے باوجود بھارتی سورمائوں کی جانب سے جنگی ساز و سامان کی بھاری تعداد و مقدار میں خریداری حیران کن ہے۔ اس جنگی سامان میں بھاری شدت والے بم ، فوجیوں کی گاڑیوں اور ٹینکس کیلئے حفاظتی سازوسامان اور ، گرنیڈ لانچر بھی شامل ہیں ۔حکومتی ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے اس مقصد کیلئے سینئر افسران پر مشتمل دو مختلف ٹیمیں  2016 کے اختتام پر روس اور اسرائیل بھیجی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…