اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کی بم پروف کار ’’دی بیسٹ‘‘دنیامیں چھاگئی،ناقابل یقین خصوصیات منظر عام پر

datetime 16  جنوری‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی دستور کے مطابق منصب صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ ٹرمپ اپنی تقریب حلف برداری کے دوران جو بلٹ پروف کار استعمال کریں گے اس کی خصوصیات ذرائع ابلاغ کا مرکز ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کار کو انگریزی میں ’’دی بیسٹ‘‘ کے لقب سے یاد کیاجاتا ہے مگر اس کا سرکاری نام Cadillac One ہوگا۔ یہ کہنے کو ایک کار ہے مگراس میں خصوصیات ایک مضبوط فوجی بنکر سے کم نہیں۔ یہ چلتا پھرتا ایک فوجی بنکر ہے جس کا وزن کوئی 8 ٹن بتایا جاتا ہے۔

ٹرمپ کی بکتربند گاڑی کی تیاری میں 15 لاکھ ڈالر کے اضافی اخراجات آئے ہیں۔ اس بکتر بند، بلٹ اور بم پروف کار میں آنسوگیس، جدید نوعیت کی بندوقیں اور صدر[ٹرمپ] کے خون کے نمونے کے مطابق خون کی دو بوتلیں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کار کے اندر سے آنسوگیس کی شیلنگ کی جاسکے۔ اگر کسی حادثے کی صورت میں صدر کو فوری خون کی ضرورت پیش آتی ہے تو انہیں خون کے حصول کے لیے انتظار نہ کرنا پڑے۔جنرل موٹرز نامی کمپنی کی تیار کردہ ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی لیموزین کار میں سات افراد سوار ہوسکتے ہیں۔ کمپنی نے اس طرح کی کوئی 12 کاریں تیار کی ہیں اور ہرکار کی تیاری پرپندرہ لاکھ ڈالر سے زاید کی رقم خرچ کی گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے علاوہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پربھی اس کی تفصیلات موجود ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی بکتر بند کار کو چھوٹا اور موبائل وائیٹ ہاس بھی قرار دیا جائے گا۔ کار کے اندر آکسیجن فراہم کرنے کے لیے دو سیلنڈر بھی رکھے جائیں گے۔ یہ آکسیجن کار کو مکمل طو پربند کرنے کے بعد اس کے اندر موجود لوگوں کو سانس لینے کی سہولت فراہم کریں گے۔جدید مواصلاتی آلات سے لیس بلٹ پروف کار میں رات کی تاریکی میں دیکھنے کے لیے جدید صلاحیتوں کے 9 کیمرے نصب ہیں۔ اس پر بم اور گولہ بھی اثر نہیں کرے گا۔ کار کے شیشے بھی بلٹ پروف ہیں اور پوری کار کو مصنوعی سیاروں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔

کار کا درواز ڈرائیور کے سوا اور کوئی نہیں کھول سکے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی بلٹ پروف بکتربند گاڑی میں کسی قسم کی کیمیائی اور حیاتیاتی گیسز یا لیکویڈ مواد کا اخراج یا اندر داخل ہوناممکن نہیں۔ کار کا ایک دروازہ بوئنگ 747 جہاز کے دروازے کی طرح ہے جسے باہر سے کھولنا ممکن نہیں۔ کار کے ڈرائیوروں کا تعلق امریکا کے قومی سلامتی کے خفیہ اداروں سے ہوگا۔کار کے بارے میں کچھ دیگر ٹیکنیکل معلومات بھی سامنے آئی ہیں۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی لیموزین بکتر بند گاڑی ایک سو کلو میٹر کا فاصلہ 30 لیٹر پٹرول میں طے کرے گی۔ یہ کار اور اس کی ہم مثل دوسری کاروں کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ کسی شخص کو کار کے قریب جانے سے روکنے اور اس کی تصویر بنانے سے منع کرنے کے لیے چار سیکیورٹی اہلکار اس کے پاس پہرہ دیں گے۔ کار میں صدر کے سفر کے دوران ان کے ہمراہ سیکیورٹی عملہ موجود رہے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…