ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

ڈونلڈ ٹرمپ کی بم پروف بکتر بند کار کی خصوصیات کیا کیا ہیں؟ تصاویر سامنے آگئیں

datetime 17  جنوری‬‮  2017 |

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی دستور کے مطابق منصب صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ ٹرمپ اپنی تقریب حلف برداری کے دوران جو بلٹ پروف کار استعمال کریں گے اس کی خصوصیات ذرائع ابلاغ کا مرکز ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی کار کو انگریزی میں ’’دی بیسٹ‘‘ کے لقب سے یاد کیاجاتا ہے مگر اس کا سرکاری نام Cadillac One ہوگا۔ یہ کہنے کو ایک کار ہے مگراس میں خصوصیات ایک مضبوط فوجی بنکر سے کم نہیں۔ یہ چلتا پھرتا ایک فوجی بنکر ہے جس کا وزن کوئی 8 ٹن بتایا جاتا ہے۔ ٹرمپ کی بکتربند گاڑی کی تیاری میں 15 لاکھ ڈالر کے اضافی اخراجات آئے ہیں۔

composite-trumps-new-car

اس بکتر بند، بلٹ اور بم پروف کار میں آنسوگیس، جدید نوعیت کی بندوقیں اور صدر[ٹرمپ] کے خون کے نمونے کے مطابق خون کی دو بوتلیں موجود ہوں گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں کار کے اندر سے آنسوگیس کی شیلنگ کی جاسکے۔ اگر کسی حادثے کی صورت میں صدر کو فوری خون کی ضرورت پیش آتی ہے تو انہیں خون کے حصول کے لیے انتظار نہ کرنا پڑے۔جنرل موٹرز نامی کمپنی کی تیار کردہ ڈونلڈ ٹرمپ کی خصوصی لیموزین کار میں سات افراد سوار ہوسکتے ہیں۔

کمپنی نے اس طرح کی کوئی 12 کاریں تیار کی ہیں اور ہرکار کی تیاری پرپندرہ لاکھ ڈالر سے زاید کی رقم خرچ کی گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے علاوہ ویڈیو شیئرنگ ویب سائیٹ یوٹیوب پربھی اس کی تفصیلات موجود ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی بکتر بند کار کو چھوٹا اور موبائل وائیٹ ہاس بھی قرار دیا جائے گا۔ کار کے اندر آکسیجن فراہم کرنے کے لیے دو سیلنڈر بھی رکھے جائیں گے۔ یہ آکسیجن کار کو مکمل طو پربند کرنے کے بعد اس کے اندر موجود لوگوں کو سانس لینے کی سہولت فراہم کریں گے۔

e4a710e5-23af-44fe-8198-d9ee2a76b9d5_16x9_600x338

جدید مواصلاتی آلات سے لیس بلٹ پروف کار میں رات کی تاریکی میں دیکھنے کے لیے جدید صلاحیتوں کے 9 کیمرے نصب ہیں۔ اس پر بم اور گولہ بھی اثر نہیں کرے گا۔ کار کے شیشے بھی بلٹ پروف ہیں اور پوری کار کو مصنوعی سیاروں کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے۔ کار کا درواز ڈرائیور کے سوا اور کوئی نہیں کھول سکے گا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی بلٹ پروف بکتربند گاڑی میں کسی قسم کی کیمیائی اور حیاتیاتی گیسز یا لیکویڈ مواد کا اخراج یا اندر داخل ہوناممکن نہیں۔ کار کا ایک دروازہ بوئنگ 747 جہاز کے دروازے کی طرح ہے جسے باہر سے کھولنا ممکن نہیں۔

8aa06834-f82a-4ac7-a187-ee0f0b460ef9_4x3_690x515

کار کے ڈرائیوروں کا تعلق امریکا کے قومی سلامتی کے خفیہ اداروں سے ہوگا۔کار کے بارے میں کچھ دیگر ٹیکنیکل معلومات بھی سامنے آئی ہیں۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی لیموزین بکتر بند گاڑی ایک سو کلو میٹر کا فاصلہ 30 لیٹر پٹرول میں طے کرے گی۔ یہ کار اور اس کی ہم مثل دوسری کاروں کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ کسی شخص کو کار کے قریب جانے سے روکنے اور اس کی تصویر بنانے سے منع کرنے کے لیے چار سیکیورٹی اہلکار اس کے پاس پہرہ دیں گے۔ کار میں صدر کے سفر کے دوران ان کے ہمراہ سیکیورٹی عملہ موجود رہے گا۔

cad-12

30AAFA8600000578-3420984-The_current_car_debuted_in_2009_and_thought_to_cost_up_to_1_5mil-a-4_1453994023697

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…