تہران (آئی این پی )ایران نے ایک ہفتے کے دوران 8 ہزار افغان پناہ گزین بے دخل کردیے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے ابتدائی چند ایام کے دوران ایران نے اپنے ہاں عارضی طور پر مقیم 8 ہزار افغان پناہ گزینوں کو ملک سے بے دخل کردیا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودہ حالات میں ملک بدری باعث تشویش ہے کیونکہ واپس اپنے ملک میں جانے والے پناہ گزینوں کے پاس اقتصادی اورمعاشی وسائل نہ ہونے کے برابر ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بھی اپنے ہاں قیام پذیر غیرقانونی افغان پناہ گزینوں کی بے دخلی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ پاکستان کی جانب سے رواں سال کے ابتدائی چند ایام میں 1650 افغان مہاجرین کو بے دخل کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت پڑوسی ملکوں کی طرف سے بیدخل کردہ اپنے باشندوں کی آباد کاری کے لیے عملی طور پرتیار نہیں۔ اس لیے ان پناہ گزینوں کے واپس افغانستان پہنچنے پرانہیں بدترین معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔خیال رہے کہ افغانستان میں گذشتہ کئی عشروں سے جاری خانہ جنگی کے دوران بڑی تعداد میں افغان پناہ گزین ایران اور پاکستان میں پناہ لینے پرمجبور ہوئے تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی حکومت کی جانب سے روز اول سے افغان مہاجرین کے ساتھ مجرمانہ بدسلوکی کا مظاہرہ کیا جاتا رہا ہے۔ ایرانی رجیم افغان مہاجرین کے ساتھ نسل پرستانہ سلوک روا رکھے ہوئیہے۔گذشتہ برس ستمبر میں ایرانی ذرائع ابلاغ نے بھی حراست میں لیے گئے افغان مہاجرین کی تصاویر شایع کی تھیں۔ ان تصاویر میں افغان شہریوں کو شیراز شہر میں بھیڑ بکریوں کی طرح تنگ اور تاریک جگہوں میں ٹھونسے دکھایا گیا تھا۔
8ہزار افغانیوں کو ملک سے نکال دیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
کوبا مایان
-
بجلی کے میٹروں کی تبدیلی کی پالیسی میں بڑا یوٹرن
-
موٹروے زیادتی کیس: مجرموں کی سزائے موت کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا گیا
-
بلوچستان: پیٹرول کی قیمت 500 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی
-
شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل پر جانے والی خاتون کےہلاکت کی فوٹیج سامنے آ گئی
-
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
موٹروےزیادتی کیس: ’’سزائے موت کے بعد کوئی نہیں کہے گا خاتون رات کو وہاں کیا لینے آئی‘‘
-
دینی راستہ اختیار کرنے کے باوجود طلاق ہونے پر سارہ چوہدری کا ردعمل وائرل
-
سوریا کمار یادیو کو ٹی 20 کپتانی سے ہٹا دیا گیا
-
آسمانی بجلی گرنے کے افسوسناک واقعہ میں تین افراد جاں بحق
-
18سالہ گھریلوملازمہ اجتماعی زیادتی ، اسقاط حمل کےدوران ہلاکت کیس میں اہم پیشرفت، والد نےمعاملہ مشکو...
-
ماں دوسرے شوہر کے ساتھ چلی گئی، عدالت کے باہر 8 بیٹیاں روتی رہیں، ویڈیو وائرل
-
اسلام آباد،3بچوں کی ماں کی پلازے کی چھت سے کود کر مبینہ خودکشی
-
امریکی حملوں کے بعد ایران متحرک، پاکستان سمیت 6 ممالک کو جوابی کارروائیوں سے آگاہ کردیا



















































