بنگلور (آئی این پی )بھارتی فوجی نے بنگلور ایئر پورٹ پر خودکشی کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے اہلکار نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔اہلکار بنگلو ر ایئر پور ٹ پر موجود تھا کہ اس نے اچانک پستول نکالا اور خود کو گولی مار لی ۔مرنے والے اہلکار کی لاش قبضے میں لے لی گئی ہے اور واقعے کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
مرنے والے فوجی کی شناخت اور خود کشی کی وجہ تاحال نہیں بتائی گئی ۔یاد رہے چند روز قبل راجوڑی سیکٹر پر تعینات ایک بھارتی فوجی تیج بہادر نے ایک ویڈیو پیغام میں کھانے پینے اور افسران کی کرپشن کا پردہ چاک کیا تھا جس کے بعد بھارتی فوج میں کھلبلی مچ گئی ۔