جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

’’کترینہ کا پتہ مکمل کٹ گیا ‘‘ رنبیر کپور کی دولہن کون بنے گی ؟ کرینہ اور کرشمہ کپور نے راز پر سے پردہ اٹھادیا

datetime 16  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کرینہ اور کرشمہ اپنے چچا زاد کیلئے کافی عرصے سے لڑکیاں دیکھ رہی تھیں مگراب کرینہ کی جانب سے فائنل کیا گیا نام سامنے آگیا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف فلمساز و ہدایت کارکرن جوہر کے مقبول ٹی وی پروگرام ’’ کافی ود کرن‘‘ میں کرینہ نے رنبیر کی ممکنہ دلہن کا نام بتا دیا۔

کرینہ اور کرشمہ اداکارہ سونم کپور کو اپنی بھابھی کے روپ میں دیکھنا چاہتی ہیں۔پروگرام میں کرینہ کپور کے ساتھ اداکارہ سونم کپور شریک تھیں ۔میزبان نے فارمیٹ کے مطابق کافی دلچسپ سوالات کیے جن میں سے ایک رنبیر کی شادی سے متعلق بھی تھا۔رنبیر کی شادی اور دلہن سے متعلق سوال پوچھے جانے پر کرینہ نے جواب دیا کہ میں اور میری بہن کرشمہ کپور دونوں ہی یہ خواہش رکھتی ہیں کہ رنبیر کی شادی سونم کپور سے ہو۔سونم کپور نے رد عمل میں کہا کہ میں اور رنبیراچھے دوست ہوسکتے ہیں لیکن مجھے یقین نہیں کہ میں رنبیرکوبطوربیوی خوش رکھ سکوں گی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سونم اور رنبیر دونوں نے ہی دس سال قبل ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’سانوریا‘‘ سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا، یہ جوڑی جلد ہی اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں بھی ایک ساتھ نظر آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…