جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

دبئی کے حکمران شیخ راشد المختوم نے صبح دفتر دیر سے آنے والے 9 اعلیٰ افسران کیساتھ کیا سلوک کیا؟

datetime 15  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے حکمراں شیخ محمدبن راشد اتوار کے روز سول سروس کے دفاتر کا اچانک معائنہ کرنے نکلے جس کے بعد ان کی ایک فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک خالی خولی دفتر میں عجیب انداز میں تنہا کھڑے دکھائی دیتے ہیں جب کہ دفتر کے اعلیٰ افسران غائب ہیں۔معروف اخبار ’گلف نیوز‘ کا کہنا ہے کہ اگر ملازمین کے لیے دفتر تاخیر سے نہ پہنچنے کا کوئي نامناسب ترین دن تھا

تو وہ اتوار کا ہی تھا جب شیخ محمد علی الصبح ہی دبئی کے کئی سول سروس دفاتر کا معائنہ کرنے پہنچ گئےمتحدہ عرب امارت میں اتوار کام کرنے کا دن ہے اور شیخ نے اس امید کے ساتھ معائنے کے لیے اپنا دورہ صبح ساڑھے سات بجے شروع کیا کہ اعلیٰ حکام اپنے دفاتر میں فرائض انجام دے رہے ہوں گے۔ لیکن حکومتی ذرائع ابلاغ نے اس سلسلے میں جو ویڈیو ٹوئٹر پر پوسٹ کی ہے اس میں صاف دکھائی دیتا ہے کہ اس وقت دفتر میں صرف دبئی کے فرمانروا ہی موجود ہیں اور افسران ندارد ہیں۔شیخ محمد نے دبئی ہوائی اڈے کا بھی دورہ کیا تاہم امیگریشن افسران اپنی ڈیوٹی پر باقاعدہ موجود تھے۔ شیخ محمد کے متعلق یہ بات معلوم ہے کہ وہ اکثر صبح کے وقت اسی طرح کے چھاپے مارنے کے لیے نکل پڑتے ہیں تاکہ ’عالمی سطح پر دبئی کے کام کرنے کے جس معیار کی تعریف ہوتی ہے اس کو یقینی بنایا جا سکے۔‘ اس لیے جو افراد اس دن ’رنگے ہاتھوں‘ پکڑے گئے ان کے لیے یہ بات اتنی حیران کن نہیں ہونی چاہیے۔دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد نے غفلت برتنے والے 9 افسران کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…