ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

بیٹے کے علاج کیلئے گھر بیچنے کی نوبت آگئی،دنیا کی سپر پاور کے نائب صدرانتہائی تنگ دست نکلے،دنیا حیران

datetime 13  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی) دنیا کی سپر پاور امریکا کے نائب صدرجوبائیڈن انتہائی تنگ دست نکلے، جو بائیڈن نے ذاتی کہانی سنا کر دنیا کو حیران کردیا، بیٹے کے علاج کیلئے گھر بیچنے کی نوبت آگئی۔غیرملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سپر پاور ملک کا نائب صدر اور اتنا غریب ؟، آپ بھی حیران ہوگئے ہوں گے لیکن یہی حقیقت ہے، بائیڈن کی ایمانداری پر صدر اوباما عش عش کر اٹھے، اور تو اور جو بائیڈن کے بیٹے کے علاج کا سارا خرچہ بھی اوباما نے اٹھایا، لیکن قدرت نے مہلت نہ دی، بو بائیڈن جانبر نہ ہوسکا

۔دنیا کا سب سے طاقتور ملک، اس کا سب سے طاقتور نائب صدر لیکن بہت غریب، اتنا غریب کہ پاکستان کا معمولی ملازم بھی پناہ مانگے۔کون نہیں جانتا کہ امریکی نائب صدر جو بائیڈن کتنے طاقتور ہیں، مائیٹی امریکا کے نائب کماندار، مگر جب ایمانداری سے کام کیا جائے تو اس کے پاس بھی اپنے کینسر کے شکار بیٹے کے علاج کیلئے پیسے نہیں۔دنیا پر دسترس اور طاقت اس وقت کمتر ہو جاتی ہے جب ایک دوست سامنے آجاتا ہے، جب امریکی نائب صدر جو بائیڈن، بیٹے بو بائیڈن کے علاج کیلئے اپنا گھر بیچ رہے تھے تو اوبامہ نے ان کا بھرپور ساتھ دے کر سچی دوستی کا ثبوت دیا۔اوباما کو اپنے دوست کی اس کے گھر سے انسیت کا معلوم تھا، دوست آگے بڑھا اور اپنی کمائی سے بچائی رقم دوست کو دے ڈالی، بائیڈن آج بھی اس پر شکر گزار ہیں۔ایمانداری، سچائی، سیاست اور عبادت مسلمان حکمرانوں کا خاصہ تھا مگر کیا کہیئے کہ کارواں کے دل سے احساس زیاں جاتا رہا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…