جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انتہا پسند ہندئوں نے مسلمانوں کی پوری بستی جلا کر راکھ کر دی، کتنے شہری شہید؟

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں تازہ کاروائی میں ضلع بانڈہ پورہ میں ایک نوجوان پر فائرنگ کرکے شہید کردیا جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ ہندو انتہا پسندوں نے پولیس اور سیکورٹی فورسز کی موجودگی میں مسلمانوں کی بستی پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران منگل کو ضلع بانڈی پورہ میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوان کو ضلع میں حاجن کے علاقے میں تلاشی اورمحاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ نوجوان کو مقابلے میں قتل کیا گیا۔ ادھر جموں کے کٹھوعہ ہیرا نگر سب ڈویژن کے ہریہ چک علاقہ میں گاؤ کشی کے مبینہ واقعے کے بعد بی جے پی اور آر ایس ایس سے وابستہ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی بستی پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی۔ جس کے دوران کئی رہائشی مکانات اور گھاس کے ڈھیر جل کر راکھ بن گئے۔
پولیس و فورسز کی موجودگی میں ہی آر ایس ایس ورکروں نے گاؤں میں گھس کر لوگوں پر تشدد کیا۔ گزشتہ روز علاقے میں گائے کے سر کی موجودگی کی آڑ میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں پر حملے کیے۔ مسلمانوں کی بستی پر حملے کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔ پولیس کی آنسو گیس شیلنگ اور فائرنگ سے ایک درجن سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے۔فرقہ وارانہ کشیدگی کے دوران دو فرقوں کے مابین پتھراؤ میں 9 افراد زخمی ہو گئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔پولیس نے 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ علاقے میں ہندو آبادی کی اکثریت ہے۔ اکثریتی فرقے کے افراد نے ایک جلوس کی صورت میں مسلم بستی کی طرف مارچ کیا۔
ایس ڈی ایم ہیرا نگر نے پورے سب ڈویڑن میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ ایک زخمی سراج دین کو ایمبولینس میں اسپتال لے جایا جا رہا تھا، اس ایمبولینس پر بھی ہندو شرپسندوں نے حملہ کیا جس کی وجہ سے زخمی کو اسپتال نہیں پہنچایا جاسکا۔ کٹھوعہ کے ہریا چک علاقے میںمسلمانوں پر ہندو انتہا پسندوں کے حملے کے واقعہ پرمقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کی طرف سے زبردست احتجاج کیا گیا جس دوران کچھ ممبران اسمبلی کارروائی لکھنے والے عملے کی ٹیبل پر چڑھ گئے اور وہاں رکھا ہوا سارا سامان اٹھاکر پھینک دیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…