بدھ‬‮ ، 12 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

خلیجی ملک نے پاکستان سے ایک لاکھ افراد مانگ لئے، روانگی کی تیاریاں

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی)ایک لاکھ تربیت یافتہ نوجوانوں کو مرحلہ وار قطربھجوانے کا عمل شروع کردیاگیاہے،بے روزگارنوجوانوں کوروزگار کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے،ٹیوٹا جدید شارٹ کورسز کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنا رہی ہے،ماہر افرادی قوت کو اندرون و بیرون ملک روزگار فراہم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں،ایک لاکھ تربیت یافتہ نوجوانوں کو مرحلہ وار قطربھجوانے کا عمل جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے دورہ کے موقع پرافسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی، ٹیوٹا افسران اخترعباس بھروانہ ،عامر عزیز،اظہر اقبال شاد، مصطفی کمال پاشا، مقصود احمد، عظمی نادیہ ، سرفرا ز انوراور دیگر موجود تھے۔عرفان قیصر شیخ نے بتایا کہ حکومت پنجاب کا وفد صوبائی وزیر لیبر و ہیومن ریسورس راجہ اشفاق سرور کی سربراہی میں بشمول چیئر پرسن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ اور دیگرکے ساتھ گزشتہ سال قطر کا کامیاب دورہ کر چکا ہے ۔ ٹیوٹا ہنر مند افراد ی قوت کو برآمد کرنے کیلئے سب سے اہم کردار ادا کریگی ۔بھرتی کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے منتخب شدہ افرادی قوت ٹیوٹاپنجاب کے پلیسمنٹ سیل کے ذریعے باہر بھیجی جائے گی۔ڈرائیورز،سکیورٹی گارڈز،سپروائزرز،مشین /موٹر مکینک،کارپینٹر،سٹیل فیکسر،پینٹر، میسن،کک، ہاؤس کیپکنگ، پلمبر،ویلڈر،اے سی مکینک،ہوٹل سٹاف، کمپیوٹر آپریٹرز اور جنریٹر آپریٹرز اوردیگر میں ماہر افرادی قوت تیار کرنے کیلئے کورسز متعارف کئے جا چکے ہیں۔چیئر پرسن ٹیوٹا نے فارغ التحصیل نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدمات کو سراہا۔ماہر افرادی قوت اسٹیڈیم، ہوٹلوں اور فیفا ورلڈ کپ 2022کے انعقاد کے دیگر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کیلئے اپنی خدمات فراہم کرے گی۔ٹیوٹا بین الاقوامی مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق شارٹ کورسز کے آغاز سے دیگر خلیجی ممالک کو افرادی قوت کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)


یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…