منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بھارت فوج کا پول کھولنے والے تیج بہادرکیخلاف بی ایس ایف میدان میں کود پڑی۔۔ اہلکار کی حقیقت کیا ہے؟

datetime 11  جنوری‬‮  2017

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے اور کرپشن کا بھانڈہ پھوڑنے والے سپاہی تیج بہادر کے خلاف بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف )بھی میدان میں آگئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈر سیکورٹی فورسز نے اپنے ہی سپاہی کو شرابی اور عادی مجرم قرار دیدیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق دو روز قبل سوشل میڈیا پربھارتی فوجی اہلکاروں کی بدحالی کا پول کھولنے والے اہلکارکا لائن آف کنٹرول سے پونچھ ہیڈکوارٹرتبادلہ کردیا گیا ہے اور اسے سزا کے طور پر پلمبر کی ڈیوٹی پر لگادیا گیا ہے جبکہ آج اس کی اہلیہ شرمیلا نے انکشاف کیا ہے کہ تیج بہادر کو حکومت نے غائب کر دیا ہے۔
دوسری جانب بی ایس ایف نے بھی اپنے سپاہی کے خلاف کمر کس لی اور کہا ہے کہ سپاہی تیج بہادر شرابی اور عادی مجرم ہے جو کئی باربغیر اجازت ڈیوٹی سے غیر حاضر رہا۔بی ایس ایف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ وہ سینئر افسرا ن کی عزت بھی نہیں کرتا تاہم اس کے الزامات کی تحقیقات کیلئے سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی سرحد پر تعینات فوجی تیج بہادر نے ایک ایسی وڈیو جاری کی تھی جس نے بھارت کو پوری دنیا میں شرمندہ کرکے رکھ دیا۔ بھارتی فوجی نے اپنی ویڈیو میں دکھ بھری کہانی سناتے ہوئے کہاکہ انہیں کھانے میں کوئی صحت مند غذا نہیں دی جاتی ،صبح کے ناشتے میں ایک جلا ہوا پراٹھا اور آدھا کپ چائے جبکہ دوپہر کے کھانے میں مصالحے اور گھی کے بغیر دال اور دو روٹیاں دی جاتیں ہیں جبکہ اکثر سپاہی رات کا کھانا کھائے بغیر ہی سو جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…