اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تاز ہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صوبے قندھار میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کے 5 سفارتکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز افغانستان میں ہونے والے 3 دھماکوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ دھماکوں میں 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔