واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی مغربی ساحلی ریاستیں نیوادا اور کیلیفورنیا شدید سرمائی طوفان کی زَد میں ہیں، موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی جگہ سیلاب آ گیا ہے۔ گزشتہ چند روز کے دوران کئی مقامات پر دو میٹر سے بھی زیادہ برف پڑی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست نیوادا میں گزشتہ ایک عشرے سے زیادہ عرصے کے بعد اتنا سخت سرمائی طوفان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اس ریاست کے شمالی علاقوں میں سینکڑوں مکانات خالی کروا لیے گئے ہیں۔شمالی نیوادا میں شدید بارشوں کے نتیجے میں متعدد مقامات سیلاب کی زَد میں آگئے جبکہ زمینی تودے گرنے کے واقعات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔
ریاست کیلیفورنیا کے شمالی حصے میں بھی امدادی ٹیمیں زمینی تودے گرنے کے بعد بند ہو جانے والے راستوں سے درختوں اور ملبے کو ہٹا رہی ہیں۔ سیئیرا میں پہاڑیوں کی چوٹیوں پر شدید برف باری ہوئی ہے اور ماہرین نے انتباہ کیا کہ اسی علاقے میں مزید ایک طوفان کی آمد آمد ہے۔ چڑھتے پانیوں کے باعث متاثرہ علاقے کی کئی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں، رینو میں کئی ایک پْل بھی آمد و رفت کے لیے بند ہیں۔ ایک ایسے صنعتی علاقے کے بھی زیرِ آب آ جانے کا خدشہ ہے، جہاں پچیس ہزار افراد کام کرتے ہیں۔کیلیفورنیا میں، جہاں گزشتہ چھ برسوں سے خشک سالی کا دور دورہ ہے، ان بارشوں کو خوش آئند بھی قرار دیا جا رہا ہے۔ وہاں تو حکام کا کہنا یہ ہے کہ وہ بارش کے ہر قطرے کا خیر مقدم کریں گے اور یہ کہ زیرِ زمین آبی ذخائر کو بھرنے کے لیے ابھی ایسے متعدد بڑے طوفان درکار ہوں گے۔ان مسلسل شدید بارشوں کے نتیجے میں کیلیفورنیا کے متعدد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔ اس امریکی ریاست کے حکام کسی بھی بڑے سیلاب سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے چوکنا ہیں۔
آسمانی عذاب امریکا میں نظام زندگی درہم برہم ، الرٹ جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسے بھی اٹھا لیں
-
پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
-
بلڈ پریشر کی مقبول دوا پر پابندی عائد
-
بیرونِ ملک روزگار کیلئے جانے والے پاکستانیوں کیلئے بڑا فیصلہ
-
لاہور میں دل دہلا دینے والا واقعہ، 2سگی بہنوں سے 5افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی
-
عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ کا ایلون مسک کو خط
-
رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
بھارت کی اشتعال انگیزی اسے ہی مہنگی پڑگئی، آئی پی ایل کو اربوں ڈالرز کا نقصان
-
چینی سائنسدانوں نے چکن کا متبادل سستا گوشت تیار کرلیا
-
ثناء یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی
-
طلاق کے بعد 90 دن کے اندر ازدواجی تعلقات پر زیادتی کا مقدمہ خارج
-
بھارتیوں کے امریکا میں بچے پیدا کرکے شہریت لینے کے خواب ٹرمپ نے چکنا چور کردیئے
-
نوجوان کی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار
-
چوہدری اسلم کی بیوہ نے فلم دھریندر کا جواب دینے کا ارادہ کرلیا















































