جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

کہانی ہی بدل گئی ۔۔ اوم پوری کی موت بارے نیا تہلکہ خیز اانکشاف ۔۔ قریبی دوست نے کیا بیان دے دیا ؟

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کے دوست کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان کے بعد کیس نے نیا موڑ لے لیا ہے جس کے تحت پولیس نے اداکار کی سابقہ اہلیہ کو بھی بیان کے لیے طلب کرلیا۔ابتدائی پوسٹ پارٹم رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معروف اداکار اوم پوری کی موت طبعی نہیں تھی، بلکہ اس کے پیچھے کچھ اور عوامل تھے۔اوم پوری کی ہارٹ اٹیک سے موت گزرتے وقت کے ساتھ مشکوک ہوتی جارہی ہے اور کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے۔ اداکار کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اوم پوری کے سر میں ڈیڑھ انچ گہرے زخم کا نشان اور جگہ جگہ بلڈ کلاٹنگ تھی جس کے بعد اوم پوری کے ساتھ موت سے قبل ساتھ رہنے والے دوست ہدایتکار خالد قدوائی اور ان کے ڈرائیور مشرا کوشامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جن سے تفتیش نے ایک نیا موڑ لے لیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوم پوری کی موت کے معاملے میں ہدایتکار خالد قدوائی نے پولیس کو بتایا کہ اوم پوری سابقہ اہلیہ سے ملنے ان کے گھر گئے تو اسٹیل کے گلاس میں شراب لے کر گئے تھے لیکن گھر میں سابقہ اہلیہ سے لڑائی کے بعد واپسی نکلتے ہوئے اداکار کے ہاتھ میں شیشے کا گلاس اور شراب بھی تبدیل تھی۔ہدایتکار کے بیان کے بعد پولیس نے اوم پوری کی سابقہ اہلیہ کے گھر کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی ہیں جس سے خالد قدوائی کے بیان کی تصدیق ہوگئی ہے جب کہ پولیس کی جانب سے نندتا کو بھی تفتیش کے لیے تھانے بلایا گیا تھا جس پر انہوں نے آنے سے انکار کردیا ہے۔دوسری جانب اوم پوری کی سابقہ اہلیہ نندتا نے اداکار کے 3 بینک اکاؤنٹ بھی منجمد کرادیئے ہیں جس کے بعد آنجہانی اداکار کے ملازمین کو تنخواہیں بھی جاری نہیں ہوسکی ہیں۔واضح رہے کہ 3 روز قبل اوم پوری گھر میں مردہ پائے گئے تھے جن کی موت کا سبب ہارٹ اٹیک کو قرار دیا گیا تھا لیکن ابتدائی پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس نے معاملے کی ہر طرح سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…